The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جشن نوروز  وادی انجیگان سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں جوش و خروش سے منایا گیا 

جشن نوروز  وادی انجیگان سمیت چترال کے مختلف علاقوں میں جوش و خروش سے منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لویر چترال کی وادی انجیگان، کریم آباد، ارکاری، مدک لشٹ جبکہ اپر چترال کے تحصیل مستوج میں جشن نوروز انتہائی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ ان علاقوں میں عید کا سماں ہے جہاں چھوٹے بڑے، مردوخواتین نئی کپڑوں میں ملبوس ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ اس کے لئے گھروں کی خصوصی صفائی اور سجاوٹ بھی کئے گئے ہیں۔ اس سال موسم صاف ہونے کی وجہ سے جشن نوروز کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ اس موقع کے لئے شوشپ پڑاکی کے نام سے سویٹ بریڈ تیار کئے گئے ہیں۔ دوپہر تک مختلف رسومات کی ادائیگی کے بعد کھیلوں کے میدان سج گئے ہیں جہاں لوک کھیلو ں کے مقابلے جاری ہیں جبکہ اپر چترال کے کاغ لشٹ میں فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے ہور ہے ہیں۔ نوروز ایرانی کیلنڈر سال کا پہلا دن ہے جس کے مناسبت سے جشن کئی ہزرار سالوں سے منائی جارہی ہے۔

nowroz mubarak

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100348