The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 27 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔ جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

اس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔ جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

اپر چترال (جمشیداحمد)اس سال جشن قاقلشٹ کو شاندار انداز میں منانیاور تیاریوں کے حوالے سے جشن قاقلشٹ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس اج 13مارچ٢٠٢٥ کو چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندر الملک سے مشاورت کے بعد وائس چیرمین پرویز لال بونی کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا .اجلاس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے ممبران اور ایونٹ اور کھیلوں کے کنوینئر نے شرکت کی اجلاس میں اس سال جشن کو شاندار انداز میں منانے اور تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت ہوئی جنرل سکرٹری جشن قاقلشٹ کمیٹی محمد حبیب لال نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے جشن کے انعقاد کے سلسلے میں بریفنگ دی اور مختلف ضروری امور کے سلسلے میں کابینہ کو اپنے تجاویز پیش کی اس کے بعد کمیٹی ممبران اور شرکا باری باری اپنے اراء اورمشورے پیش کیے اور گزشتہ سال کے کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی حصوصی تعاون اور چیرمین جشن قاقلشٹ کمیٹی شہزادہ سکندر الملک کی کوششوں کو سراہاگیا اور جشن کی انعقاد کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا کائے کی سابقہ کوششوں کو سراہا گیا اور اس سال بھی جشن کو منانے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا کائے کی طرف سے قاقلشٹ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کا توقع اور امید کا بھر پور اظہار کیا گیا اس کے علاوہ جشن قاقلشٹ موجودہ کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥کو منانے کی مقررہ تاریخ کا اعلان کمیٹی کی اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

chitraltimes jashn e qaqlasht committee meeting 3

chitraltimes jashn e qaqlasht committee meeting 4

chitraltimes jashn e qaqlasht committee meeting 5

chitraltimes jashn e qaqlasht committee meeting 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100055