جسٹس ایس ایم عتیق شاہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات، بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات، بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر ہاؤس پشاور میں منگل کے روز چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی۔جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور بھی شریک تھے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری تقریب میں جسٹس صاحبان، وفاقی وزیر سیفران امیر مقام، خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، آئی جی پولیس ذولفقار احمد، کمشنر پشاور ریاض محسود،انتظامی محکموں کے سربراہان، وکلاء سمیت دیگر شریک ہوئے۔
