The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جرمن سیاح مائیکل کا چترال کی عوام اور پولیس کو شاندار خراجِ تحسین

جرمن سیاح مائیکل کا چترال کی عوام اور پولیس کو شاندار خراجِ تحسین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جرمنی سے تعلق رکھنے والے سیاح مائیکل نے لوئر چترال کے دلکش سفر کے دوران یہاں کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے رویے کو انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’’ چترال کے لوگ بے حد خوش اخلاق، دوستانہ اور مددگار ہیں۔ یہاں سفر کرنا نہایت آسان ہے کیونکہ ہر کوئی ہر لمحہ مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔ مسکراتے چہرے، رہنمائی کرنے والا انداز اور اجنبیوں کو اپنائیت دینے کی روایت واقعی حیران کُن ہے۔ میں پوری دنیا کے سیاحوں کو کہوں گا کہ پاکستان، بالخصوص چترال ضرور آئیں۔ یہ ایک پرسکون اور دل موہ لینے والی جگہ ہے۔‘‘

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے بھی کہا: یہ مثبت تاثرات چترال کی مہمان نوازی اور پولیس کے دوستانہ کردار کا عملی ثبوت ہیں۔ لوئر چترال پولیس ہمیشہ عوام اور مہمان سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113342