The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جامعہ چترال کا انڈونیشیا کے یونیورسیٹاس ایرلانگا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Posted on

جامعہ چترال کا انڈونیشیا کے یونیورسیٹاس ایرلانگا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) یونیورسٹی آف چترال نے تدریسی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے لیے انڈونیشیا کے یونیورسیٹاس ایرلانگا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

یونیورسٹی آف چترال نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بناتے ہوئے انڈونیشیا کی Universitas Airlangga کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضراللہ اور یونیورسیٹاس ایرلنگا کے وائس ریکٹر برائے ریسرچ، انوویشن اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی اشاعتوں اور طلباء اور فیکلٹی ممبران کے تبادلے کے پروگراموں میں تعاون کریں گے۔ ۔
یہ تعاون یونیورسٹی آف چترال کی عالمی سطح پر رسائی کو بڑھانے اور علمی ترقی اور بین الاقوامی مشغولیت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

chitraltimes university of chitral mou with indonasia uni 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
116340