تورکہو تریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جہاں گزشتہ برفباری کے بعد ٹریفک معطل تھی
تورکہو تریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جہاں گزشتہ برفباری کے بعد ٹریفک معطل تھی
تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ برفباری کے بعد استارو دیغیڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کے باعث بند ہونے والا تورکہو تریچ روڈ ایک ہفتے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
سڑک کی بحالی میں علاقے کے معززین، بشمول چرویلو حسین زرین، چیئرمین حافظ الرحمن، مولانا فتح الرحمن، سماجی کارکن عبدالوھاب ورکوپ، جنرل کونسلر جلال الدین، غلام اولیاء استارو،اور لطف اللہ کونسلر اور ٹھیکیدار ایوب اور لالہ اکبر نے انتھک محنت کی اور کلیدی کردار ادا کیا۔
علاقہ عوام نے ان تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس بحالی سے علاقے کے مکینوں کو درپیش مشکلات میں کمی ہونے کے ساتھ سفری سہولیات بحال ہو گئیں۔



