The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں۔  کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی کا چترال کا دورہ

Posted on

تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں۔  کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی کا چترال کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی نے ضلع چترال لوئر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں سروس لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں متعلقہ ذمہ داران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور عوام کو بہتر و بروقت خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے، نہ کہ ان پر حکومت کا احسان۔ خدمات تک بروقت اور آسان رسائی سرکاری اہلکاروں کی ذمہ داری ہے۔

افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر کمشنر آر ٹی ایس کمیشن نے سرکاری افسران کو آر ٹی ایس قانون پر تفصیلی بریفنگ دی اور ہدایت کی کہ ہر سرکاری دفتر کے سامنے نوٹیفائیڈ پبلک سروسز کی فہرست نمایاں انداز میں آویزاں کی جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہوں۔دورے کے دوران ایک آگاہی مہم بھی منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے مشران، سماجی کارکنان، نے شرکت کی۔ اس مہم میں شرکاء کو آر ٹی ایس قانون کی اہمیت، اس کے فوائد اور مؤثر نفاذ کے لیے معاشرتی کردار پر زور دیا گیا۔کمشنر نے واضح کیا کہ گڈ گورننس صوبائی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے اور تمام متعلقہ ادارے اس پر عملدرآمد کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔مغربی سرحد پر بھارت کی ”بی ٹیم” دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے،خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ”اے” اور ”بی” ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اوربھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خیبر پختون خوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہی ہے۔دہشت گردوں نے گزشتہ روز بھی پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پولیس جوان اپنے سینوں پر گولیاں کھاکر قوم کو دہشتگردوں سے محفوظ بنارہے ہیں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔ امن دشمنوں کا خاتمہ قریب ہے پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے اور عوام بھارت کی طرح دہشت گردوں کے خلاف بھی متحد ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
102405