The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا حکومت کا ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے حوالے سے تریچ میر چوٹی کی پہلی کامیاب مہم کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر “تریچ میر جوبلی جشن 2024-25” منانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے حوالے سے تریچ میر چوٹی کی پہلی کامیاب مہم کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر “تریچ میر جوبلی جشن 2024-25” منانے کا اعلان

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی قیادت میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے تریچ میر چوٹی کی پہلی کامیاب مہم کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر “تریچ میر جوبلی جشن 2024-25” منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں چترال میں فیسٹیول، بیس کیمپ پر بین الاقوامی ٹریکرز کی رہنمائی اور مقامی قیادت میں پہلی مہم جوئی کا آغاز شامل ہے۔

حکومت نے چترال، سوات اور مانسہرہ میں 20 کروڑ روپے سے ایڈونچر ٹورازم ٹریننگ سینٹرز قائم کیے ہیں، جہاں کوہ پیمائی، ایریل اسپورٹس، ونٹر اسپورٹس اور ریسکیو تربیت دی جائے گی۔ مزید 298.6 ملین روپے حفاظتی نظام اور مقامی صلاحیتوں کی تعمیر پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

گلیات، نتھیا گلی، دیر اور ڈونگاگلی میں ٹری ہاؤس، زپ لائنز، بائیکنگ ٹریلز اور دیگر جدید سیاحتی سہولیات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

سیکرٹری سیاحت بختیار خان کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف روزگار کے 5000 مواقع پیدا کریں گے بلکہ پاکستان کو ایشیا کا بڑا ایڈونچر ٹورازم مرکز بنانے میں مدد دیں گے۔

chitraltimes terichmir summit anniversory 1

chitraltimes terichmir summit anniversory 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
102049