The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے پہلی مرتبہ صوبائی حکومت کی تعاون سے پاکستانی کوہ پیماؤں کا گروپ روانہ

Posted on

تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے پہلی مرتبہ صوبائی حکومت کی تعاون سے پاکستانی کوہ پیماؤں کا گروپ روانہ
چھ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں پاکستان کے مشہور کوہ پیماء سرباز اورچترال سے محمد شمس القمر شامل، تریچ میر سمٹ میں مقامی پورٹرز کی بڑی تعداد کو ترجیح دی گئی ہے، ڈائریکٹر ٹورازم عمرخان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپوراور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر کوہ پیماؤں پر مشتمل گروپ ہندوکش پہاڑی کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کرنے وادی چترال سے روانہ ہوگیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی کاوشوں سے سال 2025-26 تریچ میر سال منانے کیساتھ ساتھ پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم چوٹی سر کرنے کیلئے جا رہی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ چھ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں پاکستان کے مشہور کوہ پیماء سرباز بھی شامل ہیں جبکہ چترال سے محمد شمس القمر کوہ پیماء بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ہندوکش پہاڑی سلسلہ کی بلند ترین چوٹی تریچ میر 7708 میٹر بلند ہے جسے سب سے پہلے 1950میں ناروے کے کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ہیلی کاپٹر ریسکیو سروس فراہم کرنے کیلئے چترال میں موجود ہونگے۔ تریچ میر سمٹ کیلئے کوہ پیمائی کا سامان نیپال اور چائنہ سے خریدا گیا ہے۔اس سمٹ سے چترال میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ تریچ میرکی75ویں سا ل کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستانی کوہ پیماؤں کو موقع فراہم کیا گیا۔

اس سے قبل دو گروپ تریچ میر بیس کیمپ تک ٹریکنگ کرنے کے بعد کامیاب واپس لوٹے ہیں۔تریچ میر سمٹ میں مقامی پورٹرز کی بڑی تعداد کو شامل کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مقامی گاڑیاں، ہوٹلز اور دیگر آبادی کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔تریچ میر سمٹ میں شامل کوہ پیماؤں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں یہاں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ ملے گا اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کوہ پیماء یہاں چوٹی سر کرنے کیلئے وادی چترال کا رخ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی پورٹرز کی تربیت کرنے سے ان کا فائدہ مستقبل میں ہوگااور ان کو نہ صرف یہاں کے راستے معلوم ہیں بلکہ یہاں کا رخ کرنے والے دیگر کوہ پیماء بھی ان کی خدمات حاصل کرینگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
112701

تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت مکمل فنڈز فراہم کریگی، مزمل اسلم

Posted on

تریچ میر چوٹی سر کرنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت مکمل فنڈز فراہم کریگی، مزمل اسلم

تریچ میر کی 75ویں پلاٹینیم جوبلی تقریب کے موقع پر اگلے دوسالوں کیلئے کوہ پیماؤں کی رائیلٹی فیس معاف کردی گئی، چوٹی سرکرنے والے تمام کوہ پیماؤں کو مکمل ٹریننگ اور سپورٹ دی جائے گی، صوبائی مشیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کی بلند ترین تریچ میر چوٹی سر کرنے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پرتقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں سال 2025-26 کو تریچ میر سال منانے کیساتھ ساتھ مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، ممبر قومی اسمبلی فیصل امین خان گنڈاپور، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف، ڈپٹی ہیڈآف مشن ناروے تھامس ڈار، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا، ماؤنٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل کے کارلو البرٹو پینالی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے طیب سید، عباس اور دیگرکو کوہ پیماؤں کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے 1991 میں جاپان کیساتھ مل کر چوٹی سرکرنے کی مشترکہ کوشش کی اور صرف 100 میٹر کے کم فاصلے کو سر نہ کر سکے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف اور ماؤنٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل کے کارلو البرٹو پینالی(Carlo Alberto Pinelli) نشان امتیاز نے مفاہمی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ساتھ ہی کہ آج ایک بہترین موقع پر75ویں سالگرہ پر تقریب کو منعقد کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت پہلی بار اس پروگرام کو مکمل سپانسر کررہی ہے جس میں نہ صرف ان کوہ پیماؤں کو تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ ساتھ ہی اس چوٹی کو سر بھی کیا جائے گا۔ خیبرپختونخواحکومت نے کوہ پیماؤں کیلئے دوسال کی رائیلٹی فیس معافی کا بھی اعلان کیا ہے جس سے اب دنیا بھر سے کوہ پیماء پر خیبرپختونخوا کی بلندترین چوٹیاں سر کرنے کیلئے پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا مہمان نوازوں کا صوبہ ہے اور گزشتہ سال 2 کروڑ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ کارلو البرٹو پینالی(Carlo Alberto Pinelli) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری خوش ہے کہ ہم خیبرپختونخوا حکومت نے ہمیں موقع دیااور ہم صرف چترال میں نہیں بلکہ سوات میں بھی تربیتی سیشن کا انعقاد کرینگے۔ ماؤنٹین ویلڈرنس انٹرنیشنل بین الاقوامی سطح پر کوہ پیماؤں کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر، مردو خواتین، سیاحت کے شعبے سے منسلک سٹیک ہولڈرز اور دیگر بھی شریک تھے۔

An event was organized under the Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority to commemorate the 75th anniversary of the first successful summit of Tirich Mir 7

An event was organized under the Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority to commemorate the 75th anniversary of the first successful summit of Tirich Mir 6

An event was organized under the Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority to commemorate the 75th anniversary of the first successful summit of Tirich Mir 4

An event was organized under the Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority to commemorate the 75th anniversary of the first successful summit of Tirich Mir 2

An event was organized under the Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority to commemorate the 75th anniversary of the first successful summit of Tirich Mir 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
110493