اپرچترال؛ تریچ شاگروم میں اچانک بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، مکانات، باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان، نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل
اپرچترال؛ تریچ شاگروم میں اچانک بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، مکانات، باغات اور کھڑی فصلوں کو نقصان، نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )اپرچترال کے دورافتادہ علاقہ وادی تریچ شاگروم میں جمعہ کے روز اچانک تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے متعدد مکانات،باغات اورفصلوں کونقصان پہنچاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق تیزبارش سے گاوں کے دونوں اطراف کے نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے رہائشی مکانات، سکول سمیت مسجداوردینی مدرسہ کونقصان پہنچاہے ۔ سیلابی ریلے گاوں کے ایک بڑے جنرل سٹورمیں داخل ہونے سے چالیس لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے سامان ملبے تلے دب گئے ہیں۔ اور ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ گاوں کے ۴۵ سے زیادہ گھروں کے مکین محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے ہیں ۔
وادی تریچ کودوسرے علاقوں سے ملانے والاواحدروڈ جگہ جگہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کوآمدروفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے ۔مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔متاثرہ علاقے کے لوگ بے سروسامانی کی حالات میں مشکلات سے دوچارہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






