Chitral Times

چترال کے دشوار گزار تریچ روڈ پر پیکیڑ کے مقام پر کشادگی اور صفائی کا کام زور وشور سے جاری

Posted on

چترال کے دشوار گزار تریچ روڈ پر پیکیڑ کے مقام پر کشادگی اور صفائی کا کام زور وشور سے جاری

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) دور افتادہ اور سب سے پسماندہ علاقہ تریچ اپر چترال میں سب سے دشوار گزار تریچ روڈ بمقام پیکیڑ گول میں صفائی وکشادگی کا کام زورو شورسے جاری ہے، وی سی چیرمین تریچ بالا خواجہ خلیل نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی طر ف سے تریچ روڈ کے لیے 1 کروڑ فنڈز چترال سے منتخب ایم پی اے مولانا ہدایات الرحمن اور 1 کروڑ 30 لاکھ روپے فنڈز مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے زریعے رکھے گیے ہیں.انھوں نے مذید بتایا کہ پیکڑ نالہ میں سڑک انتہایی دشوارگزار اور خراب  تھی خاصکر برفباری کے موسم میں یہاں سے گاڑیوں کا گزرنا انتہایی مشکل تھاجبکہ اب روڈ کو کشادہ کیا جارہاہے ، جس سے عوام کے مشکلات میں کمی آییگی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیِ خیبرپختونخوا کا یہی عزم ہے کہ تمام اضلاع کی یکسان تعمیروترقی ہو۔ انھوں نے صوبایی حکومت خصوصا وزیراعلیِ کا دورآفتادہ علاقے کی سڑکوں پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ اد اکیا

chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 3 chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 4 chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 5 chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 6 chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 7

chitraltimes pokal gol terich road upper chitral 2

Posted in چترال خبریںTagged
68816