The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 12 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے خلاف دھرنا شروع

Posted on

دروش(نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں طویل عرصے سے لیڈی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کے خلاف بالآخر عوامی احتجاج کا آغاز کر دیا گیا۔ گذشتہ سال کے وسط میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش سے تین لیڈی ڈاکٹرز کا تبادلہ کیا گیا مگر انکے متبادل کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی تاہم عوامی مطالبے میں وقتاً فوقتاً دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر تعینات ہوتے رہے مگر انکی تعیناتی کا حکمنامہ چند ہی دنوں میں منسوخ ہوتے رہے۔ یو ں اس طرح ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کو آیا کہ ضلع چترال کے حساس اور دوسرے بڑے تحصیل کے واحد طبی مرکز میں لیڈی ڈاکٹر دستیاب نہیں جسکی وجہ سے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی سطح پر مختلف ذرائع سے مطالبات کئے جاتے رہے مگر اس جانب کسی نے توجہ نہیں۔

جمعہ کے روزمعروف مذہبی و سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ہسپتال کو تالا لگانے کے لئے جلوس کی صورت میں پہنچ گئے تاہم رکن صوبائی اسمبلی مولنا ہدایت الرحمن کی طرف سے یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے تاہم پیر کے روز قاری جمال عبدالناصر نے ہسپتال کے مرکزی دروازے کے سامنے دھرنے کا آغاز کردیا ہے۔
.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری جمال عبدالناصر نے کہا ایک طرف تو حکومت صحت کے شعبے کو اپنی ترجیح قرار دیتی ہے مگر دوسری طرف حالت یہ ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے دروش جیسے بڑے اور اہم علاقے کے ہسپتال میں ایک بھی لیڈی ڈاکٹر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ حکومتی دعوے کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے بار بار اس ہسپتال کے لئے لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جاتی ہے مگر ہر بارنادیدہ قوتوں کی دلچسپی یا دباؤ کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹروں کا تبادلہ منسوخ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت اس چیز کی انکوائری کرائیں کہ وہ کونسے بااثر عناصر ہیں جو کہ حکومت سے بھی زیادہ با اثر ہیں اور حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر منفی طریقے سے اثر اندازہوکر عوام کے لئے پریشانی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے لئے لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی تک یہ احتجاج جاری رہیگا اور اس میں مزید شدت لائی جائے گی اور علاقے کے خواتین بھی اس احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گی ۔
Drosh Hospital protest

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30639

ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی، حکومت کو 24گھنٹے کی ڈیڈلائن

دروش( چترا ل ٹائمز رپورٹ) ضلع چترال کے دوسرے بڑے تحصیل دروش کے واحد ہسپتال میں لیڈ ی ڈاکٹرزکی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم دستیابی کی خلاف عوامی سطح پر احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لیڈی ڈاکٹرموجود نہیں، اس سے قبل یہاں پر تین لیڈی ڈاکٹرز تعینات تھے جنہیں یکے بعد دیگرے تبادلہ کیا گیا مگر متبادل ڈاکٹر کا بندوبست نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام بالخصوص خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل دروش کے سیاسی و سماجی عمائدین نے اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈی ایچ او چترال و دیگر حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے جو کہ بے سود رہی۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز تحصیل دروش کے سیاسی و سماجی عمائدین منتخب ناظمین و بلدیاتی نمائندگا ن کا ایک اہم اجلاس قاری جمال عبدالناصر کی دعوت پر منعقد ہوا جس میں دروش ہسپتال کے مسائل بالخصوص لیڈی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم دستیابی زیر غور آئے۔ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرین سے قاری جمال عبدالناصر، ممبر تحصیل کونسل قسوراللہ قریشی، ناظم عمران الملک، نائب ناظم خوش نواز، ظاہر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دروش ہسپتا ل سے زنانہ ڈاکٹروں کے تبادلے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حساس علاقے کے ہسپتال میں فوری طور لیڈی ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔مقررین نے متنبہ کیا کہ 24گھنٹوں کے اندر اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا توپورے دروش کے عوام سراپا احتجاج بنیں گے۔ بعد ازاں احتجاجی ریلی کے شرکاء نے اے سی آفس تک مارچ کیا جہاں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
17570