The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 16 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ملازمین کا گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال جاری

Posted on

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے ملازمین کا گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے تمام ملازمین نے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال منگل کے روزدوسرے دن میں داخل ہوگئی جس کی وجہ سے چترال شہر اور مضافات میں صفائی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر کے احاطے میں واقع احتجاجی کیمپ میں موجود ملازمین کا کہنا تھاکہ گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں جس اذیت سے گزرنا پڑرہا ہے، اس کا اندازہ صرف وہ کرسکتے ہیں جن کے گھروں میں کھانے کو کچھ نہ ہو، بجلی کا کنکشن عدم ادائیگی پر کٹ گئی ہو، بیوی بچے اور والدین بیمار ہونے پر علاج کے لئے پیسے نہ ہوں، بچوں کو فیس نہ دینے پر سکولوں سے خارج کئے گئے ہوں اور پڑوس کے دکاندار ہر روز دروازے پر دستک دے کر قرضوں کی واپسی کا تقاضا کررہا ہو۔

ٹی ایم اے چترال میں اس وقت اسکیل 1سے کر 17تک 135ملازمین کام کررہے ہیں جن کے تنخواہ کا حجم پچپن لاکھ روپے ہے جوکہ ٹی ایم اے کی ماہوار آمدنی سے بتیس لاکھ روپے ذیادہ ہے اور ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے حکومتی گرانٹ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ملازمین نے تنخواہوں کی مکمل ادائیگی تک ہڑتال جاری کا تہیہ کئے ہوئے ہیں جبکہ حال ہی بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال سے عوام کی مشکلات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ چیف سیکرٹری کے دورہ چترال کے بعد یہاں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود ضلعے کی سب سے بڑی ٹی ایم اے کے ملازمین کو ہڑتال کا موقع دینا حکومت کی کمزور ی اور نااہلی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ چترال ٹی ایم اے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کم از کم بیس کروڑ روپے گرانٹ فراہم کرے جن میں سے پانچ کروڑ روپے تنخواہ جات کی ادائیگی اور بقیہ رقم انفراسٹرکچرز کی بحالی پر خرچ کئے جاسکیں۔

تحصیل میونسپل افیسر رحمت حنیف خان نے بتایاکہ انہوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے میڈیا کو بتایاکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی نوٹس میں یہ بات لانے پر پانچ ماہ کے تنخواہ جات کے لئے گرانٹ ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جوکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر متوقع ہے۔

chitraltimes tma chitral staff protest for salaries 3 chitraltimes tma chitral staff protest for salaries 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77379

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی صفائی اسٹاف کا تنخواہ کی عدم ادائیگی سراپا احتجاج، ٹاون ہال کے سامنے ہڑتال شروع کردی 

Posted on

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی صفائی اسٹاف کا تنخواہ کی عدم ادائیگی سراپا احتجاج، ٹاون ہال کے سامنے ہڑتال شروع کردی

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی صفائی اسٹاف نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر ہڑتال شروع کردی جوکہ غیرمعینہ مدتک جاری رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سنیٹیشن ملازمین نے ٹاؤن ہال کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ قائم کردی ہے۔ ہڑتالی ملازمین کا کہناتھاکہ اس مہنگائی وگرانی کے دورمیں تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے جبکہ ان کے بچوں کی تعلیمی مستقبل بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے تنخواہوں کی یکمشت ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کیاجن میں جے یو آئی کے رہنما فضل الرحمن چترالی شامل ہیں جس نے خطاب کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بار بار یاددہانی کے باوجود ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ کروڑوں روپے اپنے دوست احباب میں بانٹ دئیے اور اس ٹی ایم اے کے زریعے ان کو ادائیگی کرادی جس میں سے ان کم اجرت والی ملازمین کی تنخواہیں دی جاسکتی تھی۔ درین اثناء ٹی ایم اے کے صفائی اسٹاف کے کام چھوڑنے کی وجہ سے چترال شہرمیں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ہرجگہ نظر آرہے ہیں جوکہ عوام کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔ انسانی حقوق کے ممتاز رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور حکومت کی لاپروائی کی مذمت کی ۔

chitraltimes tma chitral staff on strike at kacherehi road

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72883