The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 20 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں تحصیلدار کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا اعلان،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

Posted on

ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں تحصیلدار کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا اعلان،خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں تحصیلدار (بی پی ایس، 16) کی آسامیوں کے لئے مقابلے کے امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحان 27 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے تمام متعلقہ امیدواروں کو انکے رول نمبرز سلپس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر سلپ کے حوالے سے کمیشن کی ویب سائٹ،ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے یا درج ذیل فون نمبرات 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 (Extension No. 105/180 ) پر بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82766