جنجریت کوہ اور استوئی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملوں کے خلاف تحریک حقوق چترال کا امن مارچ
جنجریت کوہ اور استوئی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملوں کے خلاف تحریک حقوق چترال کا امن مارچ
چترال( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال کے علاقوں جنجریت کوہ اور استوئی میں ٹی ٹی پی کے حملوں کے خلاف تحریک حقوق چترال نے امن مارچ کا اہتمام کیا۔ مارچ کا آغاز تحریک کے سربراہ پیر مختار علی شاہ کے زیر قیادت چیو پل سے شروع ہوکر اتالیق چوک میں احتتام پذیر ہوا جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پیرمختار نے حملوں کی مذمت کی۔اور چترال سکاوٹس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہویے شہدا کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ، انھوں نے بارڈ ر پار سے دہشت گردی پر افغان حکومت کے ذمہ داروں سے پر زور مطالبہ کیا کہ بارڈ رپر دہشت گردی کا نوٹس لیا جایے۔
