The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 21 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحریک انصاف کا مینار پاکستان جلسہ اور معاشی بحالی کے لیے دس نکاتی ایجنڈا – ڈاکٹر زین اللہ خٹک

تحریک انصاف کا مینار پاکستان جلسہ اور معاشی بحالی کے لیے دس نکاتی ایجنڈا – ڈاکٹر زین اللہ خٹک

25 مارچ بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تراویح کے بعد رات کو مینار پاکستان اقبال پارک لاہور میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس جلسے کی تاریخ پہلے کئی دفعہ تبدیل کی گئی۔ کیوں کہ وفاقی ، پنجاب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوششیں تھی کہ عمران خان پاکستان کے دل لاہور میں جلسے کا انعقاد نہ کرسکے۔ کیوں کہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں لاہور کو اہم مقام حاصل ہے۔ جو لاہور کو فتح کرتا ہے وہی سیاست کا سلطان ٹھہرتا ہے۔ 2011 میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب مینار پاکستان جلسے سے کافی شہرت ملی تھی۔ اور پارٹی کی عوامی مقبولیت و پذیرائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ اسی پارک میں 23 مارچ 1940 کو قرار داد لاہور کی منظوری ہوئی تھی جو بعد میں قردار پاکستان بن گئی ۔ اسی تاریخی اہمیت کے پیش نظر یہاں جلسے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس جلسے کی اجازت بھی لاہور ہائی کورٹ نے دی۔ کیوں کہ سیاسی سرگرمیاں ہر پاکستانی کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔ لیکن پھر بھی اس جلسے کے انعقاد میں ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی۔ آخر میں پارک میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے انجینر عارف مروت کی قیادت میں دن رات ایک کرکے مسلسل 72 گھنٹے کام کرکے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس رات شام سے لاہور کے تمام اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ۔

یوں لگ رہا تھا جیسے کہ مقبوضہ کشمیر ہو یا مقبوضہ فلسطین ۔ لیکن نظریات کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے ۔ افطاری کے بعد لوگ کئی کلومیٹر پیدل سفر کرکے مینار پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ۔ زندادلان لاہور نے حکومتی طاقت اور راستوں کی بندش کے باوجود بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنادیا ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 99 منٹ تقریر کی ۔ یہ 2023 کا  نہ صرف پہلا عوامی جلسہ تھا ۔ بلکہ انتخابی مہم کا بھی پہلا جلسہ تھا ۔ عمران خان نے اس موقع پر ملکی معاشی بحالی کے لیے دس نکاتی پروگرام پیش کیا ۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمران خان نے اپنی حکومت میں عملدرآمد شروع کیا تھا ۔ لیکن 75 سالوں سے قابض مافیا نے ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا ۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کا براہ راست تعلق معیشت سے ہے ۔ ان تمام نکات کا براہ راست تعلق معاشیات سے ہے ۔ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا بہت اہم ہے ۔ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (FDI) سے ڈالرز آتے ہیں ۔ سرمایہ کاری ہوتی ہے ۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔ ڈالرز کے آنے سے پاکستانی روپے مضبوط ہوتا ہے ۔ دوسرا بڑا اور اہم مسئلہ تجارت برآمدات اور درآمدات کا ہے ۔ ہمارے برآمدات اور درآمدات میں بہت زیادہ فرق ہے ۔ ہم بہت کم چیزیں باہر بیچتے ہیں اور باہر سے بہت ساری چیزیں منگواتے ہیں ۔

زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی اہم اناج اور سبزیاں تک باہر سے منگواتے ہیں ۔ کیوں کہ ملک میں زراعت کا نظام فعال نہیں ہے ۔ اس سے مہنگائی بڑھتی ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سبزیاں اور پھل عوام کی دسترس سے باہر نکل جاتے ہے ۔ تیسرا اہم نکتہ سیاحت کو فروغ دینا شامل ہیں ۔ عمران خان کی بطور وزیر اعظم اس سلسلے میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی ۔ پاکستان میں مذہبی سیاحت سے کافی آمدنی کمائی جاسکتی ہے ۔ یہاں مختلف مذاہبِ جیسے ہندو ازم، سیکھ ازم ، جین ازم ، بدھ ازم وغیرہ کے مذہبی مقامات موجود ہیں ۔ ویزوں میں سہولیات ، اچھی سہولیات کی فراہمی سے اربوں کی آمدنی ممکن ہے ۔ اس کے علاؤہ یہاں خوبصورت ترین وادیاں اور مقامات موجود ہیں ۔ جہاں پوری دنیا سے سیاحوں کو لایا جاسکتا ہے ۔ عمران خان صاحب نے اس سلسلے میں کئی اہم پراجیکٹس شروع کیے تھے ۔ لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے پایا تکمیل تک نہیں پہنچائیں جاسکے ۔ چھوتا اہم نکتہ معدنیات کی تلاش اور دریافت شامل ہیں ۔ جوکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی سبجیکٹ بن گیا ہے ۔ ریکوڈک پروجیکٹ عمران خان صاحب کی اہم پیش رفت ہے ۔ پاکستان میں بے شمار معدنیات موجود ہے ۔ جس کی ایکسپلوریشن سے کافی آمدنی ممکن ہے ۔

پانچواں اہم نکتہ ملک میں صنعتوں کی ترقی ۔ جس کا پچھلی حکومت میں عمران خان صاحب نے بینکوں سے آسان قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بنایا ۔ صنعتوں کے فروغ سے نہ صرف زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔بلکہ بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ چھٹا اہم نکتہ زراعت کی ترقی ۔ موجود دور میں چین کے ماڈل پر عمل پیرا ہوکر ہم ملک میں زرعی انقلاب لاسکتے ہیں ۔ کیوں کہ شرم کا مقام ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم اجناس ، پھل اور سبزیوں کے لیے دوسرے ممالک سے منگواتے ہیں ۔ جس پر کافی خرچے اٹھائے جارہے ہیں ۔ ساتواں نکتہ بڑے تعاون کی تنظیم کرنا شامل ہے ۔ آٹھواں نکتہ ملک میں ٹیکس نیٹ کو پھیلانا ہے ۔ ملک میں چار کروڑ عوام ٹیکس دینے کی اہل ہیں لیکن صرف چند لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ کیوں کہ زیادہ تر عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں اس لیے وہ ٹیکس نہیں دیتے ہیں ۔ ٹیکس کا پیسہ عوام کے بجائے حکومتی شاہ خرچیوں پر استعمال کو ترک کرنا ہوگا ۔ عوام کے اعتماد اور اعتبار کو بحال کرنا ہوگا ۔ نواں نکتہ منی لانڈرنگ کو روکنا ہے ۔ کیوں کہ ملک سے کافی پیسے بلیک منی کی صورت میں باہر ملکوں میں منتقلی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ مافیا نہیں چاہتی کہ اس مسئلہ کا حل ممکن ہوسکے ۔ کیوں کہ اس سے ان کی توقعات وابستہ ہیں ۔ دسواں نکتہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی پروگراموں کی شروعات تاکہ معاشرے پر بوجھ نہ بن سکے ۔ اس عمل سے خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لیے مختلف پروگرامات شامل ہیں ۔ ان تمام نکات کا براہ راست تعلق ملک کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔ اس جلسے میں عمران خان نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ۔ کیوں کہ آپ نے ملک کی بد حال معاشی نظام کی ازسر نو تشکیل کا نقشہ پیش کردیا ۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
73158

تحریک انصاف کی بلدیاتی انتخابات کیلئے 54تحصیلوں میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

 صوبہ کے18اضلاع کی65تحصیلوں میں54تحصیلوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

دس تحصیلوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائیگا   صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف ظاہر شاہ طورو

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے مطابق کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کیلئے صوبہ کے18اضلاع کی65تحصیلوں میں54تحصیلوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا،10تحصیلوں کیلئے جلد پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا جبکہ قبائلی ضلع وزیرستان کی ایک تحصیل میران شاہ کو اوپن رکھا گیاہے جن پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیاگیا ہے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کیلئے عبد اللہ خان تحصیل کبل کےلئےسعید خا ن ٗ تحصیل بحرین کیلئے میاں شاہد علی ٗ تحصیل خوازہ خیلہ کیلئے آفتاب علی ٗ تحصیل بریکوٹ کیلئےکاشف علی ، تحصیل بابوزئی کیلئے شاہد علی ٗ تحصیل چارباغ کیلئے حید رعلی ٗ ضلع شانگلہ میں تحصیل الپوری کیلئے وقار احمد، تحصیل بشام کیلئےسدید الرحمان، تحصیل چکیسر کیلئے اختر علی ، تحصیل مارتونگ کیلئے نثار احمدٗضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کیلئے اسلام زر خان جدون، تحصیل لورا کیلئے رجب علی خان، تحصیل لوئر تناول کیلئے ملک جنید تنولی ضلع بٹ گرام کی تحصیل بٹ گرام کیلئے عطا اللہ خان، تحصیل الائی کیلئے وسیم اکبر، ضلع اپرچترال کی تحصیل مستوج کیلئے سردار حکیم، تحصیل موڑ کھو کیلئے جمشید الدین ، ضلع لوئر چترال کی تحصیل چترال کیلئے صاحبزادہ امان الرحمان ، اپردیر کی تحصیل دیر خاص کیلئے عمران سعید، تحصیل براول کیلئے جمیل الرحمان، تحصیل کالکوٹ ملک رحیم اللہ کوہستانی ، تحصیل لرجم کیلئے عبداللطیف خان ضلع کوہستان کی تحصیل داسو کیلئے ملک ادریس اور تحصیل رنولیہ کیلئے مراد خان ، قبائلی ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم کیلئے سعید جعفر حسین ، تحصیل لوئر کرم کے لئے ارشد زمان ٗ تحصیل سنٹرل کرم کیلئے گل فراز ضلع لوئر دیر کی تحصیل ادینزئی کیلئے سید فیروز شاہ ، تحصیل تیمرگرہ کیلئے کاشف کمال ٗ تحصیل بلامبٹ کیلئے قاضی عاصم شعیب لوئر دیر کی تحصیل منڈا کیلئے عبید الرحمان ، تحصیل لال قلعہ کیلئے اشرف سالار ٗ تحصیل خال کیلئے آخونزادہ اشفاق ، ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کیلئے ناصر علی، تحصیل درگئی کیلئے محمد اسلام ٗتحصیل تھانہ بازئی کیلئے افضل حسین ، ضلع مانسہرہ کی تحصیل مانسہرہ کیلئے کمال سلیم ٗ تحصیل بالا کوٹ کیلئے مشتاق خان مانسہرہ کی تحصیل اوگئی کیلئے نوابزادہ حسام صلاح الدین ، ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک کیلئے بلال خان ٗ تحصیل میر علی کیلئےشیر باضلع اورکزئی کی تحصیل لوئر اورکزئی کے لئےنجم الحسن ٗ تحصیل اپر اورکزئی کیلئے ملک ممتاز ٗ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کیلئے عبدالواسع ، تحصیل وانا کیلئے عجب گل ٗ تحصیل لدھا کیلئے ریاض محسود ٗضلع تورغر کی تحصیل جڑوبہ کیلئےامیر اللہ ، تحصیل حسن زئی کیلئے دل روز اور تحصیل دور میراہ کیلئے سیف اللہ خان پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں دس تحصیلوں واڑی ضلع اپر دیر، تحصیل کندیہ کوہستان، سیو کوہستان، تحصیل بھاشا ضلع کوہستان، تحصیل پٹن کوہستان، تحصیل پالس ٗ تحصیلوں بفہ مانسہرہ ٗاور داربن مانسہرہ ٗتحصیل کولئی کوہستان اور تحصیل ایبٹ آباد سٹی کیلئے امیدواروں کا اعلان بعد میں جلد کیا جائیگا

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58596

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو، اسد عمر سیکریٹری جنرل، پرویزخٹک خیبرپختونخوا کے صدرمنتخب

پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو، اسد عمر سیکریٹری جنرل، پرویزخٹک خیبرپختونخوا کے صدرمنتخب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل ہوں گے۔وفاقی ویر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56581