The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تجاربرادری چترال کے تمام گروپس کا ماضی کی تلخیوں کو بھلاکرآپس میں اتفاق ہوگیا،مشترکہ پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجاریونین چترال کے صدر بشیر احمد خان نے کہا ہے کہ چترال میں تاجر برادری میں مکمل اتحادواتفاق پیدا ہوگئی ہے اور یہ خوش آئندبات ہے کہ اب کوئی تاجروں کی صفوں میں گھس کر ان میں پھوٹ ڈالنے کی ہمت کسی بھی نہیں ہوگی کیونکہ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام گروپ ماضی کو بھلا کر آپس میں شیر شکر ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز چترال پریس کلب میں سابق صدر تجار یونین شبیر احمد خان، حاجی عبدالجلیل، شاکر احمد، اظہر اقبال، حاجی عبدالناصر، عبدالرزاق اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ساک 6ستمبر کو منعقد ہ الیکشن میں کامیابی کے بعد انہوں نے تاجربرادری کی صفوں میں اتحاد واتفاق پید اکرنے کو اپنے لئے ایک ٹارگٹ چن لیا تھا جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے اور تاجربرادری کو یقین دہانی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیر اہوں گے۔

اس موقع پر شبیر احمد خان نے تجاریونین کی الیکشن اور ان کے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے بشیر احمد خان کو صدر ماننے اور عدالت میں اس سلسلے میں دائر کیس کو واپس لینے کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں تاجر برادری کو اپنی بقا کے لئے سب سے ذیادہ ضرورت اتحاد و ہم آہنگی کی ہے۔ سابق صدر اور بزرگ تاجر رہنما حاجی جلیل نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام تاجربرادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور آپس میں اختلافات کو ختم کرنے پر بشیر احمد خان اور شبیر احمد خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کابھی اظہار کیا۔

chitraltimes tujjar union chitral press confrence1
chitraltimes tujjar union chitral press confrence2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54381

متحدہ پینل پر اعتماد کرکے کامیابی دلوانے پر تجاربرادری کا شکریہ ۔ نومنتخب صدر بشیر احمد

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) تجاریونین چترال کے نومنتخب صدر بشیر احمد خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی کامیابی میں وہ تمام تاجربرادری شامل ہیں جن کا تعلق تمام سیاسی جماعتوں سے ہے اور وہ بھی ہیں جوکہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی سیاسی بنیاد پر الیکشن تھے بلکہ اس الیکشن میں تاجر برادری نے اپنی نمائندگی کے لئے غیر سیاسی بنیاد وں پر عہدیدار کا چناؤ کیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ پینل پر اعتماد کرکے اسے ووٹ دینے پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ضرور ہوسکتی ہے لیکن وہ ووٹ غیر سیاسی بنیادوں پر لے چکے ہیں اور ان کی حمایت کرنے والوں میں پی پی پی سے لے کر جے یوآئی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے اور سیاسی طور پر نیوٹرل دوست شامل تھے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چار ہزار کے لگ بھگ تاجربرداری کا منتخب نمائندہ کی حیثیت سے سب کا خادم ہے جنہوں نے ان کے پینل کے حق میں ووٹ دی ہو یا نہ دی ہو۔ درین اثناء بشیر احمد خان نے دوسرے روز دکان دکان جاکر تاجربراردی کا شکریہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھاجس میں ان کے ساتھ سینئر نائب صدر اظہر اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالحق اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52272