The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 26 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سینگور کے محلہ گنکورینی کے مکینوں کا زیرتعمیر فائیوسٹار ہوٹل کے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاؤں سینگور کے محلہ گنکورینی کے مکینوں نے نماز جمعہ کے بعد علاقے میں زیر تعمیر فائیواسٹار ہوٹل بی جان کے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان کے گھروں کی چادر اور چاردیواری کو پامال ہونے سے بچایا جائے جوکہ ہوٹل کی غیر ذمہ دارانہ تعمیر کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ چا ر دیواری کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ ز بھی اٹھارکھے تھے۔ بعدازاں محلہ کمیٹی کے چیرمین اور سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے دوسرے ممبران سیف خالق، علیم زار، حاجی سردار ولی، فضل رحیم، محمد شریف، کلیم اللہ کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جان ہوٹل اس ضلعے کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں لیکن اسے بغیر کسی ایس اوپیز کے بنایا جارہا ہے جوکہ اڑوس پڑوس میں گھروں میں رہنے والوں کی تحفظ کے لئے بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ان کی صحت اور گھروں کی صفائی کو اور اس کی تکمیل کے بعد ان کے پردے اور پرائیویسی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محلے کے رہنے والوں نے ہوٹل کی تعمیر کاسب سے پہلے خیر مقدم کیا تھا لیکن ہوٹل انتظامیہ نے اپنی لاپروائی اور غیرذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس کی وجہ سے وہ میدان میں نکل آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہا رکیاکہ بار بار ہوٹل انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے محلے کے بزرگوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے محلے کے سات نکاتی تحفظات کا اعادہ کرتے ہوئے محلہ کمیٹی کے ساتھ مل کر ایس او پیز بناکر بی جان ہوٹل کے انتظامیہ کوان کا مکمل پابندبنانے، ہوٹل سے متصل گھروں کے پردے کو یقینی بنانے، کنسٹرکشن سائٹ سے ملبہ لے جاتے وقت سیفٹی رولز کا خیال رکھنے، علاقے کے اندر کسی بھی جگہ ملبہ گرانے سے گریز کرنے اور علاقہ کے اندر ہرقسم کی غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر شرعی اعمال سے اجتناب کرانا شامل تھے۔

chitraltimes singoor villagers protest against five star hotel2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
53353

بی جان ہوٹل کی سائٹ میں واقع پہاڑی کی ملکیت با رے سٹلمنٹ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بی جان ہوٹل کی سائٹ میں واقع پہاڑی کی ملکیت کے بارے میں تحصیلدار IIچترال کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو حکم دیا ہے کہ حق ملکیت ثابت کرنے کے لئے سول کورٹ سے رجوع کریں جبکہ سیٹلمنٹ افیسر چترال نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

بی جان ہوٹل پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد شہزادہ برہان الدین کے ورثاء نے لینڈریکارڈ میں درستگی کرتے ہوئے پہاڑی کی ملکیت ان کے نام کرنے کے لئے تحصیلدار لینڈ سیٹلمنٹ کے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر انہوں نے 23دسمبر 2020ء کو فیصلہ سنایا تھاکہ یہ کیس سول کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن سیٹلمنٹ افیسر نے 27جنوری 2021ء کو اسے کالعدم قراردیا تھا جس پر کمشنر ملاکنڈ کے عدالت میں لینڈ سیٹلمنٹ افیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیا گیا تھا جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں انہوں نے سنا دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51829