The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 31 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بی آر ٹی پشاور پر شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز

Posted on

بی آر ٹی پشاور پر شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز
نیا روٹ ER 12 مورخہ 10جنوری سے فعال ہو جائے گا۔
نئی بسیں بھی 10 جنوری سے فعال ہونا شروع ہو جائیں گی۔
مزید چار نئے روٹس کو بھی آئندہ چند ہفتوں میں وقفے وقفے سے فعال کر دیا جائے گا۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ٹرانس پشاور 10 جنوری 2023 سے نئے ایکسپریس روٹ ER-12 کا آغاز کر رہا ہے جو شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک سفری سہولت مہیا کرے گا۔ روٹ پر آغاز میں 12 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس روٹ میں 11 سٹاپس ہونگے۔ جس میں شاہ عالم پل، سیوان، بخشو پل، لنڈے سڑک، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، باچاخان چوک، خیبر بازار، صدر بازار، یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد شامل ہیں۔62 نئی بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ جن میں سے 12بسوں کو 10 جنوری کو ER-12پر فعال کر دیا جائے گا جبکہ موجودہ روٹس پر بھی آئندہ چند دنوں میں بسوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور، صدف کامل کا کہنا ہے کہ۔”زو پشاور اپنے کم کرایوں اور بہترین سروس مہیا کرنے کی وجہ سے مقبول ہے اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور مانگ کے پیشِ نظر روٹس میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے۔ 5 نئے روٹس کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ اگلے چند ہفتوں میں ایک ایک کر کے شروع کر دئیے جائیں گے۔” ایکسپریس روٹ 12 (ER-12) ان 5 روٹس میں سے پہلا روٹ ہے جس کا اعلان 2022 کے اواخر میں کیا گیا تھا۔ ان نئے روٹس میں ER-12 کے علاوہ DR-11 مال آف حیات آباد سے فیز 6 ٹرمینل، DR-4B چمکنی تا ملک سعد شہید براستہ رنگ روڈ، SER-13 پبی تا ملک سعد شہید اور DR-14 ریگی ماڈل ٹاؤن سے تہکال پایاں تک کے روٹس شامل ہیں۔

اس وقت اس DR-3B، شاہ عالم پل سے ملک سعد شہید تک فعال ہے۔ جس میں تقریباً 22 سٹیشنز، شاہ عالم پل، واحد گڑھی، ٹوڈا، خزاں، فقیر آباد، سیوان، شوگر مل، ناساپا بالا، ناساپا، مسلم آباد، بخشو پل، ابراہیم آباد، حبیب آباد، شیرو، جھنگی، لنڈے سڑک، نشاط مل، بڈھنی پل، شہید تحسین چوک، چارسدہ اڈہ، عید گاہ، شاہی باغ، خیبر بازار، باچا خان چوک اور ملک سعد شہید شامل ہیں۔ یہ روٹ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 17,000 مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ER-12 کے آغاز سے نہ صرف DR-3B کے رش میں کمی واقع ہوگی بلکہ یہ روٹ ملک سعد شہید سٹیشن سے مال آف حیات آباد تک رش میں بھی کمی کا باعث بنے گا۔ اس روٹ کے آغاز سے یونیورسٹی آف پشاور کے طلبہ و طالبات کو وقت اور کرائے کی بچت کے باعث خصوصی فائدہ ہوگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70066

وزیر اعلیِ نے بی آر ٹی پشاور کی مذید پانچ فیڈر روٹس کی منظوری دیدی 

وزیر اعلیِ نے بی آر ٹی پشاور کی مذید پانچ فیڈر روٹس کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بی آر ٹی پشاور کی افادیت اور عوامی مطالبے کے پیش نظر بی آر ٹی کے مزید پانچ فیڈر روٹس کی منظوری دیدی ہے جبکہ ان روٹس کے لئے 86 نئی بسوں کی خریداری کے لئے آرڈرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ یہ منظوری انہوں نے پیر کے روز خیبرپختونخوااربن موبیلٹی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے13ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، شاہ محمد وزیر، بیرسٹر محمد علی سیف ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔نو منظور شدہ فیڈر روٹس میں ساڑھے سات کلومیٹر حیات آباد فیز ون، بارہ کلومیٹر ریگی ماڈل ٹاو ن ناصر باغ روڈ،سات کلومیٹر ورسک روڈ، چار کلومیٹر خیبرروڈاور پندرہ کلومیٹر چمکنی تا پبی روڈشامل ہیں۔

اجلاس میں زو بائی سائیکل کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے زو بائی سائیکل کی سکیورٹی فیس تین ہزار روپے سے کم کرکے ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ زو بائی سائیکل کے کرائیوں میں بھی کمی کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رواں سال جون تک بی آ ر ٹی کے تمام فیڈر روٹس کو فعال بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بر وقت پوری کریں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی کو مزید علاقوں تک توسیع دی جائی گی تاکہ پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں کو بی آرٹی کے ذریعے کنکٹ کیا جائے اور لوگوں کو آمد ورفت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کی مزید علاقوں تک توسیع ضروری ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین منصوبہ ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ شہریوں کو پہنچایا جائے گا۔

chitraltimes chief minister kpk mahmood khan and other ministers chairing pti parlimamentary meeting

پی ٹی آیی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمران خان اوروزیراعلی محمود خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کے روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان سمیت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراءنے شرکت کی۔ اجلاس میں اسمبلی اجلاسوں سے متعلق معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاءنے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی مکمل طور پر متحد ہے اور کوئی مائی کا لال صوبے میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں رخنہ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی عمران خان کے سپاہی ہیں اور وہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلی نے اراکین اسمبلی اور وزراءپر زور دیا کہ وہ اسمبلی کے اجلاسوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور اسمبلی کی کاروائیوں میں بھر پور حصہ لیں۔ دریں اثناءوزیر اعلی نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران سابقہ قبائلی اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابقہ قبائلی اضلاع کے تمام پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا گیا ہے اور اب تک کم و بیش چار ہزار ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو بھی مستقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59592