The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 10 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بیوڑی روڈ دروش ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بیوڑی روڈ دروش 14اور 15ستمبر کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے نتیجے میں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جہاں تیز بارش سے مختلف مقامات پر ملبہ جمع ہوگیا تھا۔ چیف انجینئر نارتھ طارق خان اور ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن مقبول اعظم نے بھاری مشینری سائٹ کی طرف موبلائز کیا اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے بیوڑی روڈ کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاہے۔
Beori 1

Beori 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13655