ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کا بیوٹیفکیشن اف چترال کےنام سے جاری سکیمز کا معائنہ، نالوں کی ناقص صفائی اور غیر معیاری کام کا سختی سے نوٹس لیتے ہوۓ متعلقہ ادارے سے فوری رپورٹ طلب کر لیا
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کا بیوٹیفکیشن اف چترال کےنام سے جاری سکیمز کا معائنہ، نالوں کی ناقص صفائی اور غیر معیاری کام کا سختی سے نوٹس لیتے ہوۓ متعلقہ ادارے سے فوری رپورٹ طلب کر لیا
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے بیوٹیفکیشن اف چترال کےنام سے جاری سکیمز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے چترال بازار کا دورہ کیا ۔ اور چترال بازار میں واقع نکاسی اب کے نالوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر , ایکسین سی اینڈ ڈبلیو , اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے نالوں کی ناقص صفائی اور غیر معیاری کام کا سختی سے نوٹس لیتے ہوۓ متعلقہ ادارے سے فوری رپورٹ طلب کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو کام دوبارہ معیار کے مطابق کرنے اور نالوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جاری ترقیاتی سکیمز کی مکمل نگرانی کرے گی۔ ناقص کام کی صورت میں متعلقہ ادارے اور ٹھیکیداران کے خلاف حاصل اختیارت کی روشنی میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔
