بیرسٹر نوید سلطان نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت اختیار کرکے باقاعدہ سیاست کا آغاز کردیا
بیرسٹر نوید سلطان نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت اختیار کرکے باقاعدہ سیاست کا آغاز کردیا
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت برسٹر نوید سلطان اپنی عملی سیاست کا باقاعدہ آعاز پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کیا ۔اس سلسلے آج سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن اپر کا ایک وفد باقاعدہ تور کھو رائین( لوہو گاز )میں ان سے ملاقات کرکے باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔
وفد میں شہزادہ افتخار الدین کے علاوه جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال پرنس سلطان الملک ،سینئر نائب صدر پرویز لال ،سینئر نائب صدر حاجی عارف اللہ ،صدر مسلم لیگ تحصیل موڑکھؤ محمد اعظم خان،صدر مسلم لیگ تحصیل مستوج جاوید لال،صدر مسلم تورکھو احمد الله، ممتاز قانون دان خالد حسین تاج،نامی گرامی سیاسی و سماجی شخصیت رحمت سلام لال،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ذاکر محمد زخمی،سینئر لیگی رہنما شفیق الرحمٰن،سینئر لیگی رہنما حاجی عبدالرب،معروف سیاسی و سماجی شخصیت میرزہ غلام اولیاء،صدر وی سی ورکپ صوبیدار جلال الدین، فعال لیگی نوجوان عبدالوہاب صبا،ریٹائرڈ صوبیدار فیض عالم،چیرمین وی سی تریچ پائین محبوب الرحمٰن عارف,عزیز الملک و دیگر افراد شامل تھے ۔جب کہ رائین میں نوید سلطان کے ساتھ ان کے قریبی رشتہ دار جانی پہچانی شخصیت ایڈوکیٹ محمد ہاشم خان،چرویلو حسین زرین و دیگر موجود تھے ۔
نوید سلطان نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے ائیندہ پاکستان مسلم ن کے پیلٹ فارم سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سنجیدگی اور شائیستگی سے علاقے کے مسائل حل کی جائے۔ ہمیں اپنی اقدار ،روایات اور تمدن کا خیال رکھتے ہوئے اگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا معاشرہ کسی بھی طرح غیر سنجیدگی اور نا اتفاقی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے قیادت کو دور اندیشی سے اگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔اعلان کے بعد رائین جنالی میں مختصر اور پر وقار شمولیتی تقریب کا اہتمام ہوا۔اس تقریب کی صدارت ایڈوکیٹ محمد ہاشیم خان کی۔جہان نوید سلطان کے علاوه کئی نوجوانوں نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ان میں قابل ذکر نام اسد الله ،محمد زوہیب عالم،محمد امین،شہزاد احمد،انظمام زرین،محمد فرہان،مدثر حسین،حفیظ الدین ،سردار الدین و دیگر شامل تھے ۔
شہزادہ افتخار الدین اور کابینہ کے اراکین نے ہار پہنا کر نوید سلطان سمیت دیگر شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش امدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی علاقہ اور اپر چترال میں فعال کردار ادا کریگی۔
یاد رہے نوید سلطان کئی صلاحیتوں کا مالک ہیں۔ وہ چارٹر اکاؤنٹنٹ ہیں، بی کام، گولڈ میڈلسٹ کرمنالوجی، ایم فیل اور پی ایچ ڈی سکالر اور ایک بہترین وکیل ہیں ۔گز شتہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن لڑ کر قابل ذکر ووٹ حاصل کرچکے ہیں ۔
اپ کی شمولیت پاکستان مسلم لیگ ن کے لیےنیک شگون تصور کیا جاتا ہے۔اس سے پہلے بونی سے رائین جاتے ہوئے استارو اور ورکپ میں شہزاہ افتخار الدین کا بھر استقبال کیا گیا جگہے جگہے استقبالیہ بینرز اویزن کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا۔استارو اور ورکپ میں اجتماعات سے شہزادہ افتخار الدین و دیگر لیگی اراکین نے خطاب بھی کیے۔
تورکھو تریچ یوسی کے عوام بونی بوزوند تورکھو روڈ کے مسلے پر شہزادہ افتخار الدین کے کاوشوں اور کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔حال ہی میں ان کی حصوصی کوشش سے بونی بوزوند تورکھو روڈ کے لیے 71 کروڑ کی خطیر رقم منظور ہوئے۔ اس لیے ہر گاوں میں گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا گیا اور مختلف دیگر مسائل بھی حل کرانے کی درخواست کی گئی۔ خاص کر تورکھو میں اس وقت ٹیلی نار نیٹ ورک سگنل کے مسلے سے صارفین تنگ اگئے ہیں۔اس کے حل کے لیے مرکزی حکومت سے رابطہ کرنے پر زور دیا گیا ۔
شہزادہ افتخار الدین نے ورکپ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ خواتین کی حصوصی نشست پر ہماری بہن غزالہ انجم کی نشست کنفرم ہوئی ہے جو چترال کے مسائل مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھانے میں ہمارے لیے مزید آسانی ہوگی۔ اس سلسلے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا کہ چترال میں ن لیگ کے نمائندگی قومی اسمبلی میں نہ ہونے کے باوجود حصوصی نشست سے چترال کو اعزاز دی جو چترال کے ساتھ مسلم لیگ ن کی ہمدردی اور دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔






