The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی وصولی کے لیے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار کر لیا 

Posted on

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی وصولی کے لیے بھاری ٹیکس وصولیوں کا پلان تیار کر لیا

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان نے آئی ایم ایف کو تین سال میں ٹیکس ریونیو میں 3724 ارب روپے اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 1.25 فیصد اضافے کا پلان ہے، زرعی شعبے سے حاصل آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانا بھی شرائط میں شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق ری ٹیلرز اور برآمد کنندگان بھی اضافی ٹیکسوں کی زد میں آئیں گے جبکہ نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تاجروں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائےگی اور مختلف شعبوں کو حاصل چھوٹ، سبسڈیز کا بتدریج خاتمہ پلان میں شامل ہے۔

بجلی اور گیس ٹیرف میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق اضافہ کیا جائے گا اور آئی ایم ایف کو ٹیکس ریونیو کی وصولی کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم کر دیا۔سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ کلائیمٹ چینج انیشیٹو کے تحت قائم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماحولیاتی فنڈ کے قیام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دی۔محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے نے ماحولیاتی فنڈ قائم کر کے لیڈ لی ہے، سی ڈی اے کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انیشیٹو کے تحت شہر میں کاربن کریڈٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، کاربن کریڈٹ پروگرام کے تحت شہر میں درخت لگانے کے لیے 2ہزار سے 10ہزار کنال پر محیط مقامات مختص کر دیے ہیں جہاں 40 لاکھ سے 50 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ درخت لگانے کے لیے مقامات نئے سیکٹرز، ایونیوز اور دیگر کھلے علاقوں میں مختص کیے گئے ہیں۔مارگلہ ہلز پر واقع تفریحی مقامات پر مارگلہ ہلز فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ فنڈ تفریحی مقامات کی آمدن کا 1.5 فیصد حصہ ہوگا، حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90909