انتقال پرملال، بونی ہسپتال میں تعینات معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زہرہ ولی انتقال کرگئیں
انتقال پرملال، بونی ہسپتال میں تعینات معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زہرہ ولی انتقال کرگئیں
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں تعینات معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زہر ولی ولی گزشتہ دن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئی ، اتوار کے روز انکی طبیعت اچانک خراب ہونے پر ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کردیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں، زرائع کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے وہ گردوں کی مرض میں مبتلا تھے، اور علاج جاری تھی، انھیں آج پیر کے روز انکے آبائی گاوں لغل آباد بنگ یارخون ویلی میں سپر دخاک کردیا جائیگا، وہ چترال کی معروف معروف شخصیت ، ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیر ولی خان آسیر کی صاحبزادی، عالمی شہرت یافتہ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیدہ سرنگ، پرنسپل زاہداللہ، ڈاکٹررائیسہ کی بڑی بہن اور عنایت اللہ کی اہلیہ تھی، مرحومہ کی شادی گزشتہ سال یارخون ویلی میں ہوئی تھی۔
یادرہے کہ ڈاکٹر زہرہ ولی یارخون ویلی سے پہلی جبکہ اپر چترال سے دوسری گائناکالوجسٹ ڈاکٹر تھی، انھوں نے علاقے کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی، وہ انتہائی بااخلاق اور مریضوں کے ساتھ انتہائی شفقت سے پیش آتے تھے، اپرچترال کے واحد ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے انتہائی رش کے باوجود وہ ہر ایک سے خندہ پیشانی اور آدب سے پیش آتے تھے، انکی وفات سے اپرچترال کے عوام ایک انتہائی قابل ڈاکٹر سے محروم ہوگئے ہیں، انکی وفات پر ہر ایک آنکھ اشکبار اور ہر گھر میں سوگ کا سماں ہے، اور پورا علاقہ غمزدہ ہے ۔ پورے ضلعے کی عوام نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر زہرہ ولی کی وفات کو علاقے کے لئے بہت بڑانقصان قرار دیا ہے،