The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 14 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بونی کےپانچ دیہات نے سیاحتی مقام شپیشون میں سیاحوں کی داخلے پر پابندی لگادی۔

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی کے پانچ دیہات نے سیاحتی مقام شیپیشون اور بونی گول میں حالیہ دنوں میں آنے والے مقامی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے ۔ جو کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاءون کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان سیاحتی مقامات میں پکنک کا ماحول بنا رہے تھے ۔ یہ قدم بزاندہ ، قاسماندہ ، چیاندور ، پرستک اور لودور کے لوگوں نے مشترکہ طور پر اُٹھایا ہے ۔

ماحولیات پر کام کرنے والے معروف ایکٹی وسٹ اور چیپس کے چیف ایگزیکٹیو رحمت علی جعفر دوست نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاءون کے سلسلے میں دفعہ 144کے نفاذ کے بعد سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان جنہیں کاغلشٹ میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب بونی کے اوپر سرسبز سیاحتی مقام شیپیشوم اور بونی گول کا رخ کر لیا ہے ۔ اور موٹر سائیکلوں پر قطاروں کی شکل میں وہاں جا کر کیمپ لگا تے ہوئے پکنک کا ماحول بنا کر سوشل ڈسٹنگ کے تمام حکومتی احکامات و ہدایات کو پس پشت ڈال رہے ہیں ۔ جو موجودہ حالات میں خطرے سے خالی نہیں ہے ۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے تعاون سے پانچ دیہات کے لوگوں نے مل کر اس علاقے کو مکمل طور پرلاک ڈاءون کر دیا ہے ۔ جس کے بعد کسی کو بھی اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ اس علاقے کو بند کرنے کا مقصد یہ ہے ۔ کہ بڑی تعداد میں لوگ دوسرے اضلاع سے چترال میں منتقل ہو رہے ہیں ۔ ایسے میں مقامی لوگوں کی اُن کے ساتھ رابطہ کاری کے نتیجے میں کرونا وائر س کے ممکنہ منتقلی کو آسان راستہ مل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان دیہات کے لوگوں نے حکومتی احکامات وہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے ۔ کہ جب تک کرونا وائرس کے خاتمے کا حکومتی سطح پر اعلان نہیں کیا جاتا ۔ گاءوں کے لوگ اپنے فیصلے پر عملدر آمد کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مقامی لوگوں نے اس علاقے میں شکار پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ دفعہ 144کے دوران اسلحہ کی نمائش اور استعمال قانونی طور پر جرم ہے ۔ اس لئے کسی کو بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضلع اپر چترال کی انتظامیہ اپنے محدود وسائل کے باوجود کرونا وائرس سے بچنے کیلئے جو اقدامات کر رہا ہے ۔ وہ قابل تعریف ہے ۔ اس لئے عوام کو بھی انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو سپورٹ کرنے اور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کرونا وائرس ایک وبائی بیماری ہے ۔ جس سے بچنے کیلئے ہ میں سنجیدگی سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چایئے ۔

booni ban on shiphishon 3
booni ban on shiphishon 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34372