بونی بوزند روڈ پر تعمیراتی کام کی رفتار میں سست روی اور ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوام تورکھو کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر مکمل عمل درأمد نہ کرنیکے خلاف احتجاجی مظاہرہ و جلسے کا اعلان
بونی بوزند روڈ پر تعمیراتی کام کی رفتار میں سست روی اور ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی جانب سے عوام تورکھو کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر مکمل عمل درأمد نہ کرنیکے خلاف احتجاجی مظاہرہ و جلسے کا اعلان
اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) تورکھو تریچ روڈ فورم کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں تورکھو اور تریچ یوسی کے عوام کو اطلاع دی گئی ہے کہ بونی بوزند روڈ کے سلسلے میں پچھلے جلسے میں ضلعی انتظامیہ، سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار نے مسجد میں بیٹھ کر جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس پر حکام اور ٹھیکیدار کی جانب سے من و عن عملدرأمد میں پس و پیش سے کام لیا جارہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ٹھیکے دار کو پیشگی ادا کی گئی رقم کے ورک پلان کے مطابق سات کلومیٹر اسفالٹ کا کام اور مزید چھ کلومیٹر کمپیکش کا کام 30 اکتوبر تک مکمل کرنا تھا۔ لیکن اس ڈیڈلائن میں صرف أٹھ دن رہ گئے ہیں اور اسفالٹ کا تین ڈھائی کلومیٹر کا کام ہوا ہے اور کمپیکشن کا تو سارا کام باقی ہے۔
پریس ریلی زمیں مذید کہا گیا ہے کہ روڈ پر کام میں سست روی اور اسے ڈیڈلائن کے اندر عدم تکمیل کے خدشے کے خلاف 20 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی یقین دہانی پر کہ کام تیز کیا جائے گا اور ٹھیکیدار ایک ایکسکیویٹر اور دو ڈمپر موجودہ مشینری کی فلیٹ میں شامل کرے گا، جلسے کو 23 اکتوبر تک موخر کیا گیا تھا۔۔ لیکن اس یقین دہانی کے پانچ دن بعد بھی نہ اضافی مشینری ایڈ کیا گیا اور نہ ہی کام کی رفتار کو تیز کیا گیا اس لیے عمائدین علاقہ اور ٹی ٹی أر ایف کے فیصلے کے مطابق محکمہ اسی اینڈ ڈبلیو، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مسلسل وعدہ خلافیوں اور تحریری معاہدے کے عملدرأمد سے پس و پیش کے خلاف عوام تورکھو اور تریچ یوسی کا عظیم الشان جلسہ عام 23 اکتوبر کو دن گیارہ بجے ورکوپ میں منعقد ہوگا۔
اس لیے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، ایکسین اور ٹھیکیدار سارے أپک ساتھ ملے ہوئے ہیں اور اس پراجیکٹ کے ریلیز کردہ رقم کے مطابق ورک پلان کے مطابق کام مکمل کرانے میں دلچسپی نہیں۔ چونکہ تورکھو اور تریچ یو سی کے ایک لاکھ سے زائد عوام گذشتہ پندرہ برسوں سے حکومتوں کی بے حسی، سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی غفلت، نااہلی اور کرپشن کو بھگتتے أرہے ہیں۔۔لیکن اب عوام تورکھو اور تریچ نے ٹی ٹی أر ایف کے پلیٹ فارم سے فیصلہ کیا ہے کہ بہت ہوگیا اب ہم خاموشی سے یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے اور اپنا حق چھین کے رہیں گے۔
ہم ضلعی انتظامیہ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ٹھیکیدار اور متعلقہ پولیس حکام کو بھی متنبہہ کرتے ہیں کہ اگر عوام کے ساتھ مسجد کے اندر کیے گئے معاہدے پر من و عن عمل نہیں ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے، چترال بونی روڈ بند کرنے۔اور ڈی سی أفس اور سی اینڈ ڈبلیو أفس کے گھیراؤں سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
23 اکتوبر کو بونی بوزند روڈ پر کام کے سست روی اور ٹی ٹی أر ایف سے کیے گئے معاہدے پر مکمل عملدرأمد نہ ہونے کے خلاف تورکھو اور تریچ یوسی کے عوام کا احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں علاقے کے تمام افراد بچے، بڑے اور بزرگوں سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

