The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بونی بزند تورکھو روڈ کی بلیک ٹاپنگ کے کام میں سست روی پر تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجا ج  

بونی بزند تورکھو روڈ کی بلیک ٹاپنگ کے کام میں سست روی پر تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجا ج

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے بونی بزند تورکھو روڈ کی بلیک ٹاپنگ کے کام میں سست روی پر تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجا ج بن گئے ہیں جن کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں نہایت کمزوری کا مظاہرہ کررہا ہے جبکہ سردی کی آمدآمد ہے جہاں تارکول کا کام درست نہیں ہوگا۔ حسین زرین چارویلو اور دوسروں نے پریس کلب ٹی وی کو بتایاکہ ٹھیکہ دار کے پاس کام کی رفتار کو تیز تر کرنے کے لئے مطلوبہ مشینری اور اوزار کی کمی ہے۔ علاقے کے عوام اور قیادت کی طرف سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس روڈ پراجیکٹ پر کام کی رفتار میں تیزی نہیں لائی گئی تو استارو سے لے کر کھوت، ریچ اور تریچ ویلی کے شاگروم تک عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
93594