بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ٹی ایس سی کے نتائج کا اعلان 29جون کو کیاجائیگا
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے تحت منعقدہ ٹیکنیکل سکول سرٹیفکیٹ (TSC)کے سالانہ امتحانات 2019مورخہ29-01-2020تا12-02-2020منعقد ہوئے تھے کے نتیجے کا اعلان مورخہ29-06-2020کو شام04:00بجے کیا جائے گا۔ یہ نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹwww.kpbte.edu.pkپر بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کی جانب سے کیا گیا ہے۔