The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 30 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، رواں مالی سال کے بجٹ، بورڈ کے تحت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی گئی

Posted on

بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، رواں مالی سال کے بجٹ، بورڈ کے تحت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی گئی

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا گیارہواں اجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں رواں مالی سال کے بجٹ، بورڈ کے تحت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن کی سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور صوبے میں موجود پوٹینشل کی موثر یوٹیلائزیشن ہی حکومت کا حتمی مقصد ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو جاری اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے مجوزہ اہداف کے حصول کے لیے ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کا موثر نفاذ ناگزیر ہے۔ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے پاور ٹرانسمشن لائن بچھا رہی ہے جس کے ذریعے مقامی  پیدا شدہ بجلی صنعتوں کو سستے نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کا بھرپور پوٹینشل موجود ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے تاہم امن و امان کا مسئلہ اس وقت ایک بڑی رکاوٹ رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں کی وجہ سے ہم امن و امان کے مسائل سے دوچار ہیں جو ترقی کی راہ میں واحد رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر 2022 سے اب تک مجموعی طور پر 457 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کو صوبے میں راغب کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مختلف خصوصی اقتصادی زونز میں درآمدات پر 25 ارب روپے سے زائد کی چھوٹ حاصل کی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز، صنعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے چھ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس سیل 2021 سے قائم ہے۔مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا آسان کاروبار ایکٹ 2025 نافذ العمل ہے جبکہ ایکٹ کے تحت رولز پر کام جاری ہے۔ آسان کاروبار پورٹل بھی تیار کیا جا چکا ہے جو کامیابی سے آزمایا گیا ہے اور رواں ماہ کے اختتام تک ہر لحاظ سے مکمل اور باضابطہ اجراءکے لیے تیار ہوگا۔ مزید بتایا گیا کہ صنعت، خوراک اور کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے 12 پراسیسز کی پورٹل میں انٹیگریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ محکموں کی انٹیگریشن رواں سال جون تک مکمل کی جائے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت 176 پراسیسز میں سے 32 کو سمپلیفائی کیا جا چکا ہے جبکہ باقی پراسیسز پر کام جاری ہے۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینورز کے لیے جدید موبائل ایپلیکیشن “بزہب” بھی تیار کی گئی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کی ترغیب کے لیے متعدد روڈ شوز، سیمینارز، سمپوزیمز، ایکسپوز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا جبکہ 13 غیر ملکی وفود کے ساتھ نتیجہ خیز رابطہ کاری بھی پروموشنل سرگرمیوں کا حصہ رہی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سرکاری جامعات کے مالی استحکام کے لیے لائحہ عمل پر پیش رفت جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
118334