The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے نواحی گاوں بلچ میں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

Posted on

چترال کے نواحی گاوں بلچ میں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کی نواحی گاوں بلچ  میں آتشزدگی سے تحصیلدار چترال امجد فرید کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا جس کے نتیجے  میں نقصانات کا تخمینہ کروڑوں روپے میں لگایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے جس سے جمعرات کے دوپہر اچانگ آگ کے شعلوں نے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ریسکیو 1122 کی آمد سے پہلے ہی کئی کمروں کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کرکے رکھ دیاتھا۔ ا گ بجھانے کی آپریشن میں ریسکیو 1122 کے ساتھ چترال پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بھی حصہ لیا اور اس گنجان آباد محلے میں دوسرے گھروں کو آگ کے شعلوں سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ گھرانے کے تمام افراد بخیر و عافیت بتائے جارہے ہیں۔

chitraltimes fire at balach amjad house2 1chitraltimes fire at balach amjad house

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74088