The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال میں بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال کرنے کا فیصلہ

Posted on

لوئر چترال میں بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال کرنے کا فیصلہ

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ضلع لوئر چترال میں بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عرفان الدین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کے بلاک شناختی کارڈز سے متعلق تفصیلی غوروخوض ہوا اس موقع پر ان افراد کے اسناد کی ویریفیکیشن مکمل کر نے کے بعد ان کے کارڈز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت آئی ایم یو ہیلتھ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایم ایس اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے حوالے سے درپیش مسائل جیسے سٹاف کی کمی،کیتھ لیب،سی ٹی اسکین،ادویات،کنسٹرکشن اور رینویشن مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو مذکورہ مسائل فوری حل کرنے کے علاوہ محکمہ صحت کے ضلعی حکام کو کیتھ لیب اور سی ٹی اسکین فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

chitraltimes adc irfan chairing meeting block cnics2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68687