The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

برفانی تودوں کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

برفانی تودوں کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز)رات گئے برفانی تودے گرنے کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ غریش لنگا سے لے کر چومبور پل تک مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ ساتھ میں دربند گبور کے مقام پر برفانی تودوں کی وجہ سے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔گرم چشمہ روڈ کھولنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام جاری ہے۔ مگر برفانی تودہ مقدار میں زیادہ ہونے کی وجہ سے تاحال روڈ کھولنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے این ایچ اے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد مشینوں کو برفانی تودوں کے مقام پر پہنچایا جائے تاکہ روڈ کھولا جاسکے۔

garam chashma road blocked due to snow avalanches 4
garam chashma road blocked due to snow avalanches 6 1
garam chashma road blocked due to snow avalanches 2
garam chashma road blocked due to snow avalanches 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57958