The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بجلی کے بل میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت خزانہ حکام

Posted on

بجلی کے بل میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت خزانہ حکام

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے حکام نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی سفارش تھی۔حکام نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔

حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم، پاکستان میں پولیو پروگرام کو جدید ترین لیبارٹری فراہم کی گئی ہے، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان میں پولیو پروگرام کو ایک جدید ترین لیبارٹری فراہم کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو پولیو لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر کرس الیاس، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں پولیو پروگرام کو ایک جدید ترین لیبارٹری کی مدد حاصل ہوئی ہے۔ لیبارٹری میں جدید آلات اور بہترین، تربیت یافتہ عملہ موجود ہے اور لیبارٹری پاکستان،افغانستان اور یمن میں پولیو وائرس کی نگرانی میں مددگار ہے۔ پاکستان پولیو لیبارٹری 1994 میں قومی ادارہ صحت میں قائم کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ لیبارٹری پولیو پروگرام کو مؤثر اقدامات کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری وائرس کی جلد شناخت کرے گی۔ اس سلسلے میں پولیو اوور سائیٹ بورڈ کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کا سنگ میل حاصل کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76883