The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آگئی ہے۔ وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری 

بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آگئی ہے۔ وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز)وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آگئی ہے جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے اسمارٹ میٹرز سے ملکی سطح پر 150 ارب روپے کی بچت ہوئی، بروقت اور موثر اقدامات کی بدولت شفافیت اور مسابقتی عمل کو تقویت دینے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوگئیں۔اویس لغاری نے کہا کہ قیمتیں کم ہونے سے ملکی سطح پر سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی،

شفافیت اور انٹرنیشنل مسابقتی عمل کو موثر طریقے سے اپنایا گیا، تین فیز میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25000 روپے ہوگئی، سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی، بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان انجینئرنگ کو نسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلی آئی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور انہیں درپیش رکاوٹیں ختم ہوگئیں، مسلسل مانیٹرنگ اور اسمارٹ میٹرز کے لیے شفاف اور مسابقتی معیار مقرر کرنے کی بدولت ان میٹرز کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، 150 ارب روپے کی سالانہ بچت کا تخمینہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے تبدیل دہ اور خراب میٹرز کی تنصیب کی مدد میں لگایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے میٹرز کی مد میں بجلی صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہو گی، جس کا براہ راست فائدہ صارفین کو ان کے نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے اخراجات میں کمی کی صورت میں ہورہا ہے، اسمارٹ میٹرز کی بدولت غلط میٹر ریڈنگ سے چھٹکارا، بجلی چوری کی فوری نشاندہی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پیشگی ادائیگی کی سہولت، اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ اور بجلی استعمال سے متعلق معلومات، بجلی کی بحالی اوربغیر کسی لائن مین اور دیگر بیشمار فوائد حاصل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔

رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کی توقع
اسلام ا ٓباد( چترال ٹائمزرپورٹ)دسمبر میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ کھل کر برسے بغیر گزر گیا۔ صرف بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی مگر ملک کا اکثر حصہ بارشوں سے محروم رہا۔ اس ہفتے کے آخر میں مغربی ہواؤں کے ایک اور سلسلے کی آمد متوقع ہے۔اس ہفتے کے آخر میں مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں کا رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کا کہنا ہے کہ مطابق نئے سلسلے سے مغربی علاقوں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ اسلام آباد کو بھی چھوتا ہوا جائے گا۔ میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث گندم کی فصل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے، بارانی علاقوں میں بارش اگر اس طرح نہیں ہوتی اثر تو ہوگا۔دسمبر کے مہینہ میں ایک اسپیل ہے، جنوری میں بھی بارشوں 2 سے 3 اسپیل متوقع ہیں۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
116522