The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی لوئیر چترال کے زیراہتمام چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted on

جماعت اسلامی لوئیر چترال کے زیراہتمام چترال میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عنایت اللہ خان کی ہدایت پر جماعت اسلامی لویر چترال کے منگل کے روز چترال کے اتالیق چوک میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیاجس میں مقررین نے حکومت پر واضح کردیاکہ چترال کے عوام بجلی کی ایک لمحے کے لئے بندش کو بھی برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ چترال وہ منفرد ضلع ہے جہاں صارفین سوفیصد بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر وجیہہ الدین اور دوسرے مقرریں نے کہاکہ چترال کے گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ میں 108میگاواٹ بجلی جمع ہوتی ہے لیکن یہاں صارفین کو روزانہ کے حساب سے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے ذہنی اذیت اور تکلیف دی جاتی ہے اور چترال کے پرامن شہریوں کے صبرو ضبط کا امتحان لینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ احتجاجی مظاہرہ فی الحال ایک علامتی مظاہرہ ہے، لیکن اگر پیسکو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے طرز عمل میں بہتری نہ لائی تو گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اس موقع پر اپر اور لویر چترال میں سڑکوں کی خستہ حالی اور عدم مرمت پر بھی عوام میں پائی جانے والی شدید تشویش کا ذکرکرتے ہوئے کہ چترال شندور روڈ، بمبوریت روڈ اور گرم چشمہ روڈ کو اکتوبر تک مکمل کرنے کا وزیر اعظم کی طرف سے معائنہ کمیشن کے سربراہ برگیڈئر رانجھا کا وعدہ پورا کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر مقرر وقت پہ ان سڑکوں پہ کام مکمل نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گاجبکہ کام کی معیار ی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

chitraltimes jamat islami protest against loadsheeding chitral lower2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111440