حکومت آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام
حکومت آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے پر رائے مانگی تھی۔آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔یاد رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے۔ ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جب کہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔
خلیجی ممالک سے دو دن میں نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی
کراچی(سی ایم لنکس)خلیجی ممالک سے 36 گھنٹوں کے دوران بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی۔ڈی پورٹ ہوئے پاکستانی شہری کراچی ائیرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچے، ڈی پورٹ مسافروں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا، بچہ والدین کی روپوشی کے دوران خلیجی ملک میں پیدا ہوا۔ایک پاکستان کا پاسپورٹ گم ہوچکا تھا جبکہ دو مسافر وہ تھے جن کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد تھی۔ بے دخل پاکستانیوں میں سے بیشتر افراد ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے،سعودی عرب سے بے دخل 33 پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا، ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14 پاکستانی عراق سے کراچی پہنچے، دبئی، عمان، زمیبیا، قطر اور یو کے سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔گزشتہ رات کراچی ائیرپورٹ پر 30 مزید پاکستانیوں کو بیرون ملک پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا جن میں تنزانیہ، بنگلہ دیش،چین، ملائیشیا، عمان، سعودی عرب، یوگنڈا جانے والے مسافر شامل تھے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بناء پر آف لوڈ کیا گیا۔