29 ستمبر کو ای ٹرانسفر پورٹل پر اپلائی کرنے والے اساتذہ کے ٹرانسفرز ارڈر جاری کئے جائیں گے۔۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
29 ستمبر کو ای ٹرانسفر پورٹل پر اپلائی کرنے والے اساتذہ کے ٹرانسفرز ارڈر جاری کئے جائیں گے۔۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو ای ٹرانسفر پورٹل پر اپلائی کرنے والے اساتذہ کے ٹرانسفرز ارڈر جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر خود کار نظام کے ذریعے تمام مراحل مکمل کیئے گئے ہیں اور ٹرانسفر کے خواہشمند اساتذہ کو میرٹ کے حساب سے ان کے مطلوبہ سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی سفارش کی ضرورت ہوتی ہے خالصتاً میرٹ پر ٹرانسفر ہو جاتے ہیں اب اساتذہ اپنی تمام تر توجہ طلبہ پر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ہر قسم کی مینول ٹرانسفر پوسٹنگ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ اور ای ٹرانسفر کے دوسرے راؤنڈ میں مزید خالی پوزیشنز اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے زمرے میں آنے والی اسامیاں بھی شامل کر دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ٹرانسفر پالیسی اور جاری داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سمینہ الطاف، ڈائریکٹر آئی ٹی صلاح الدین، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نور شیر آفریدی اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر تعلیم کو ای ٹرانسفر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کل 27 ہزار خالی اسامیاں بذریعہ پورٹل ٹرانسفر کے لیے اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔ ویریفیکیشن اور دیگر ضروری پراسس مکمل کیے گئے ہیں اور 29 ستمبر کو آرڈر جاری کئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے جاری داخلہ مہم کے حوالے سے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اضلاع کے مطلوبہ داخلہ مہم ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرے اور ڈائریکٹریس ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ کم داخلہ والے اضلاح کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں۔ ہم نے ہر صورت اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کو 15 اکتوبر تک توصیع دی گئی ہے۔اور ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنا ہے۔ جبکہ ہر صورت 15 اکتوبر تک مطلوبہ تین لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین، سیاسی رہنما اور علاقہ عمائیدین بھی اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔ تاکہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جا سکے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین ایس ایس ٹیز کی سبجیکٹ سپیشلسٹ اور ہیڈ ماسٹر کی پوسٹوں پر ترقیاں ہوئی ہیں ان کی خالی اسامیوں کے لیے بھی قابل عمل پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اور ان کے اس پراسس کی تکمیل تک ان خالی آسامیوں پر ایڈوانس آرڈر جاری نہیں کیے جائیں۔ بہت جلد ہی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز کو پالیسی کی منظوری کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ خالی آسامیوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کریں اور عنقریب صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے اسامیاں مشتہر کی جائیں گی۔