The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایپیکس کمیٹی کا اجلاس؛ وزیراعظم کا وفاقی حکومت کی جانب سے پشاورکے شہدا کے لواحقین لیے 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 05 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

ایپیکس کمیٹی کا اجلاس؛ وزیراعظم کا وفاقی حکومت کی جانب سے پشاورکے شہدا کے لواحقین لیے 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 05 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

پشاور(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیمکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کو مضبوط بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گی تاکہ دہشت گردی سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات پشاور کے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اپنے ابتدائی خطاب میں کہی۔وزیر اعظم نے پشاور کے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین لیے 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 05 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک تازہ سلسلہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اس کے سکیورٹی محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کی لعنت سے مل کر لڑنے کے لیے تمام صوبوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔انہوں نے سانحہ پشاور کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔ شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل دہشت گردی پرقابو پالیاگیاتھا، قوم سوال کررہی ہے کہ دہشت گردی دوبارہ کیوں سر اٹھا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی، مذہبی رہنما اور قومی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں، دہشت گردی کیمکمل خاتمے تک سکون سے نہیں بیٹھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز میں عظیم قربانیاں دیں گئیں، افواج پاکستان ج نے دلیری اور بہادری سے دہشتگردی کامقابلہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، قوم ان کی قربانیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہرکسی کو اپنی ذمہ داری کے بارے میں بات کرنی ہو گی، این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے گزشتہ 13 سالوں میں خیبر پختونخوا کو 417 ارب روپے دیئے گئے، یہ کہاں خرچ کئے گئے، اس کا آڈٹ ہوناچاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کی ذمہ داری ہے کہ صوبوں کو وسائل مہیا کرے، ملک اس وقت معاشی مشکلات کاشکار ہے تاہم وفاق چاروں صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قومی اتحاد ضروری ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی ہے تاکہ موجودہ قومی چیلنجز پر قابو پانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

chitraltimes pm shahbaz chaired apex committee meeting in peshawar

پاکستان چین کے سٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے سٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،کراچی میں گزشتہ روز کے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے،کے تھری منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے چائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کی وائس چیئرمین لیو جینگ اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم المور پنگ چْن شوئی کی قیادت میں آئے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کویہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر خان، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، طارق باجوہ، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔کراچی میں گزشتہ روزکے تھری منصوبے کا افتتاح چین پاکستان کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے۔یہ پاور پلانٹ نہ صرف پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گااور پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ چین پاکستان میں نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے جلد وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا آغاز کیا جائے گا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71119