این ڈی ایم اے کی متوقع بارشوں، نشیبی و پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات
این ڈی ایم اے کی متوقع بارشوں، نشیبی و پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات
اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ چند روز میں متوقع بارشوں اور ان کے نتیجے میں نشیبی و پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ و سیلاب کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔چیف آف سٹاف این ڈی ایم اے کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے نئے سلسلے اور اس کے متوقع امکانات کے حوالے سے این ای او سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این ای او سی،پی ایم ڈی،ایف ایف ڈی اور پی ڈی ایم اے پنجاب نیآئندہ بارش ممکنہ سیلاب کے امکانات اور موجودہ ریسکیو و انخلاکی صورتحال پر بریفنگ دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ چندروز میں ہونیوالی بارشوں کے ممکنہ اثرات میں نشیبی وپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ و سیلاب کا امکان ہو سکتا ہے۔چیف آف سٹاف نے موجودہ اور آئندہ بارش سے پیدا ہونیوالی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بالائی علاقوں میں داخل ہونے سے بارش کا امکان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)محکمہء موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔محکمہء موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خضدار، ڑوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش متوقع ہے۔ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگر پارکر اور تھر پارکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔عمر کوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔