The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

این جی اوز کی کالاش وادیوں میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ ان پر الزام تراشی کرنے والے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں، الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عمائدین کی پریس کانفرنس

این جی اوز کی کالاش وادیوں میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ ان پر الزام تراشی کرنے والے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں، الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، عمائدین کی پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی سیاحتی وادیوں رومبور، بمبوریت اور بریر کے عمائدین نے گذشتہ روز ثراوت شاہ اور نور شالی وغیرہ کی طرف سے خود کو نمایندہ ظاہر کرکے آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ٫ آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور اے وی ڈی پی کے خلاف پریس کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اور تمام تر الزامات کو منگھڑت بے بنیاد اور حقائق کے بر عکس قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز سابق اقلیتی ڈسٹرکٹ ممبر و سٹنگ اقلیتی کونسلر وی سی بمبوریت نابیگ ایڈوکیٹ، انت بیگ اقلیتی تحصیل کونسلر چترال، عرفان سا بق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و کو نسلر یو سی بریر، عنایت اللہ سابق ممبر وی سی رومبور، شمس ربی، برزنگی خان، یاسر علی،شمس تبریز، تاج محمد سوشل ایکٹی وسٹ و غازی خان ودیگرنے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد ناخواندہ، بے خبر اور بے علم لوگ ہیں،اور ان ہی خصوصیات کی بنا پر یہ لوگ آئے روز تینوں وادیوں میں نیا شوشا چھوڑ کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اور مختلف این جی اوز ان علاقوں میں جو ترقیاتی کام کرتے ہیں۔ ان پر بے جا الزام تراشی کرکے ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس اداروں کے خلاف الزام تراشی کے علاؤہ کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیجا الزام تراشی وادی کے لوگوں کو کسی طور منظور نہیں۔ کیونکہ اس سے وادیوں میں کام کرنے والے ادارے بدظن ہوکر اس علاقے کی ترقی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اور وادیوں کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، کہ تینوں وادیوں میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ، آغاخان رورل سپورٹ پروگرام ( اے۔کے۔ار۔ایس۔پی) اور اے وی ڈی پی کے منصوبے تنظیمات کے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے انجام پاتے ہیں۔ کیونکہ ان منصوبوں کی تعمیر کے دوران پراجیکٹ کمیٹی، نگران کمیٹی اور آڈٹ کمیٹی کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور مذکورہ کمیٹیوں کے تمام افراد کو کمیونٹی کے لوگ خود منتخب کرتے ہیں۔ اور اسی بنیاد پر وادیوں کے تمام لوگ ان اداروں کے کام سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ، آغا خان فاؤنڈیشن اور اے وی ڈی پی کے شکر یہ ادا کیا۔ اور ان اداروں سے ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
112408