الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 15سے 17 اکتوبر 2025 تک جاری رہیگا
الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 15سے 17 اکتوبر 2025 تک جاری رہیگا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال اپر کم چترال لوئر کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اواور آر او کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق ؛ریجنل الیکشن کمشنر اعجاز احمد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال لوئر محمد اقبال کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
پبلک نوٹس ریٹرننگ آفسر کی جانب سے 13 اکتوبر 2025کو جاری کیا جائیگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 15سے 17 اکتوبر 2025 تک جاری رہیگا۔18 اکتوبر2025 کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی، کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر2025 تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نامزدگی فارم منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلے کرنے کی آخری تاریخ 3 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
امیدواروں کی نظرِثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی تاریخ 4 نومبر 2025 کو ہوگی۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے اور نظرِثانی شدہ فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 5 نومبر 2025مقرر کی گئی ہے ۔ 6نومبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ 23 نومبر 2025کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تقریوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
یادرہے کہ این اے ون کی نشست سابق ایم این اے عبد الطیف کو عدالت کی طرف سے نااہل قراردینے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

