ایم پی اے ہدایت الرحمن اورحافظ میمن کی راغ کے المناک حادثے پر اظہار افسوس
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور جے یو آئی ضلع چترا ل کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے ایک اخباری بیان کے ذریعے چترال کے مقام راغ میں المناک حادثے پر اپنی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےغم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔انہوں نے اپنی طرف سے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
