The Voice of Chitral since 2004
Friday, 13 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایم این اے کی خصوصی فنڈ سے بونی گول کیلئے دوکلومیٹرپختہ سڑک کی منظوری

Posted on

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) گولڈن محرکہ تنظیم بونی کے درخواست پر بونی بازار ٹو بونی گول کے عوام کے لئے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی ذاتی فنڈ سے بونی گول تک دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا حکم صادر کرنے پر تنظیم کے صدر محمد شفی اور بونی گول کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر تمام سیاسی اور منتخب لیڈر مولانا عبدالاکبر چترالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس طرح عوامی مسائل حل کررہے ہوتے تو آج تک کوئی مسئلہ باقی نہ رہتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سڑک مولانا چترالی کی طرف سے عوام بونی کے لئے ایک انمول تخفہ ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23513