The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

Posted on

ایس سی او سمٹ: چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر چینی وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے چین کے وزیراعظم کو پھول پیش کئے۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔چینی وزیراعظم صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان آمد کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23 ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے جب کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہیلی چیانگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں، 73سال میں دونوں ممالک نیمستقل اعتماد قائم رکھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے جبکہ میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان (آج) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

chitraltimes pm received chinese premier Li Qiang uppon his arrival in pak

ایس سی او اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایس سی او پلیٹ فارم سے پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری میں نئے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ایس سی او پلیٹ فارم سے پاکستان کو تجارت، سرمایہ کاری، اور توانائی کے شعبے میں نئے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، خاص طور پر چین اور روس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ تعاون کے راستے کھل سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت اور اہمیت میں اضافہ ہوگا، اور یہ دوسرے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایس سی او کے پلیٹ فارم میں علاقائی امن اور استحکام کے علاوہ دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت ہو گی جو خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔عالمی سطح پر مثبت تاثر پاکستان کی طرف سے ایک کامیاب میزبانی عالمی سطح پر اس کا مثبت تاثر قائم کر سکتی ہے، جس سے بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کے ساتھ اس کی شراکت داری کو فروغ مل سکتا ہے۔اجلاس کی میزبانی سے پاکستان کو سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر اپنے موقف کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔۔ ایسا موقع ملکوں کے پاس کبھی کبھی آتا۔یہ پاکستان کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے نادر موقع ہے۔ پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہوگی اور اس موقع پر بڑے بڑے ممالک پاکستان کو فخر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ اس تنظیم کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں جو عالمی سیاست اور معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

chitraltimes pm shehbaz and chinese premier Li Qiang during mou
 

پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے، وزیراعظم محمدشہبازشریف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے۔پیرکوسماجی رابطہ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اوروزیراعظم لی چیانگ کااسلام آبادمیں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اپنے بھائی،سٹیٹ کونسلر اوروزیراعظم لی چیانگ کے تاریخی اورمفیددورے کے منتظرہیں جوپاک چین دوستی کومزیدمضبوط اورگہرا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم دوطرفہ اقدامات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے اورباہمی استفادہ پرمبنی تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
94352