The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 31 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جامع مسجد مرخہ لون اپرچترال میں اہل سنت اور اسماعیلی کمیونٹی کی اشتراک سے اہل بیت کانفرنس کا انعقاد

Posted on

جامع مسجد مرخہ لون اپرچترال میں اہل سنت اور اسماعیلی کمیونٹی کی اشتراک سے اہل بیت کانفرنس کا انعقاد

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جامع مسجد مرخہ لون میں ایک عظیم الشان اہلِ بیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے چیف آرگنائزر مولانا اعجاز الرحمٰن تھے۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد سے شرکائے محفل کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل جل کر، باہمی رواداری، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کے ساتھ زندگی گزاریں۔

اس پُروقار پروگرام میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل اللہ فضل مولا ، اسماعیلی کونسل کے ریٹائرڈ پریزیڈنٹ شیر جوان بیگ ، نوجوان اسماعیلی اسکالر جاوید اکبر مخلص ، مولانا قاضی سلامت اللہ ، مولانا معظم ، مولانا ڈاکٹر قاضی محب الرحمٰن ، مولانا قاسم ، مولانا مراد ، اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن یور مس سمیت دیگر معزز عمائدین و علماء کرام نے شرکت کی۔

تمام مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیلی اور اہلِ سنت والجماعت کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد، اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ معاشرتی ترقی، امن اور خیر سگالی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم سب مل کر، اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر، علاقے کی بہتری کے لیے کام کریں۔

پروگرام کے اختتام پر تنظیم کے صدر ایڈوکیٹ پختون ولی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس کانفرنس کو علاقہ لون کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا، جو مذہبی رواداری اور باہمی محبت کی مثال بن گئی۔

تمام حاضرین و ناظرین نے اس کانفرنس کو بے حد سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مثبت اور اتحاد پر مبنی پروگرام آئندہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے۔

chitraltimes sunni and ismaili combined organizes ahle bait confrence at lone upper chitral 2

chitraltimes sunni and ismaili combined organizes ahle bait confrence at lone upper chitral 1

chitraltimes sunni and ismaili combined organizes ahle bait confrence at lone upper chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110867