The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم شہادت عثمان غنی کی مناسبت سے چترال میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم شہادت عثمان غنی کی مناسبت سے چترال میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم شہادت عثمان غنی کی مناسبت سے سیرت کانفرنس منعقد کیا گیا جس میں جامع القرآن خلیفہ سوم حضرت عثمان بن غفان رضی اللہ عنہ عظمت اور اسلام کی اشاعت میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مقرریں نے کہاکہ اس جلیل القدر ہستی پر رہتی دنیا تک مسلمان ان کے اسوہ مبارک کو اپنے لئے مشعل راہ بناکر اللہ کی خوشنودی نجات اخروی پائیں گے۔ اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا تاج محمدحنفی کے علاوہ اہلسنت والجماعت چترال کے سرپرست اور معروف عالم دین حافظ خوش ولی خان، مولانا جاوید الرحمن، مولانا افتخار حسین صدیقی، مولانا عمر قریشی، حاجی عیدالحسین، مولانا جمشید احمد، مولانا سراج الدین، سید فقیر حسین حنفی، مفتی محمد اعظم اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام دنیا کے وہ مقدس ہستی ہیں جن کی وجہ سے دین اسلام کی تعلیمات اور رسول اکرم کی اسوہ حسنہ ہم تک پہنچی ہے جس کے لئے ناموس صحابہ کو ہم اپنے دل وجان سے عزیز رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالنوریں حضرت عثمان نے شہادت کو خوشی سے گلے لگالیا لیکن انہوں نے اپنی جان بچانے کے لئے اللہ کے پاک نبی کے مبارک شہر میں خون بہانا پسند نہیں کیا۔ مقررین نے کہاکہ سیرت رسول کو سمجھنے کے لئے ہمیں ا ن کے صحابہ کرام علیہم اجمعین کی عزت وتکریم اور ان کی زندگی سے روشنی حاصل کرنا ہوگا اور ان کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کے جسارت کرنے والوں کومنہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیرت کانفرنس کے ذریعے سے ہم اہل دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ کانفرنس کے آخر میں حافظ خوش ولی نے کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے چترال تشریف لانے پر مولانا تاج محمد حنفی اور چترال کے تمام غیور مسلمانوں کی جو ق درجوق شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes ahle sunnat wal jamat serat confrence chitral 4

chitraltimes ahle sunnat wal jamat serat confrence chitral 3

chitraltimes ahle sunnat wal jamat serat confrence chitral 2

chitraltimes ahle sunnat wal jamat serat confrence chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110953