Chitral Times

اکسفورڈ یونیورسٹی پی ایچ ڈی سکالر عبدالواحد خان چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے دورآفتادہ علاقے میراگرام نمبر۲ یارخون ویلی سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم عبد الواحد خان اپنے علاقے کی پہلی شخصیت ہیں جنھیں دنیا کی معروف جامعہ اکسفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کیلئے داخلہ مل چکی ہے ۔ جبکہ عبدالواحد خان آکسفورڈ سے ہی ماسٹرز کے آخری مرحلے میں تھیسز کر رہے ہیں۔

wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj5

عبدالواحد خان کو اکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملنے کے بعد پہلی دفعہ جب وہ چترال پہنچے تو اپر چترال میں داخل ہوتے ہی ان کا پرتباک استقبال کیا گیا ، اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ماحولیات کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے چیئرمین و دیگر ممبران بونی پل پر ان کا پرتباک استقبال کیا۔جبکہ واحد خان خود بھی چیپس کا ممبررہ چکا ہے اسی طرح مستوج ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر مستوج کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ مستوج خاص میں واحد خان کا ننھیال بھی ہے ۔ جہاں ان کے ماموں منیجرشیر نادر ودیگر کی خوشیاں دیدنی تھی۔

chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj arrival


واحد خان جب اپنے گاوں میراگرام نمبر۲ مستوج پہنچنے تو گاوں میں خوشی کی انتہاتھی۔ ہر خاص و عام ان کے استقبال کیلئے قطاروں میں کھڑے تھے۔ گاوں کی مائیں بہنیں بھی پھولوں کے گلدستے لیکر استقبال کیلئے موجود تھے۔ گاوں میں تین دن تک لوگوں میں کھانے اور مٹھائیاں تقسیم کئے گئے ۔

chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj arrival7


یادرہے کہ عبد الواحد خان یارخون کی معروف شخصیت عبد الحمید خان کے فرزند ارجمند ہیں جو چترال سکاوٹس سے صوبیدار میجر کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ اور ان کا شمار چترال سکاوٹس کے نامی گرامی جونئیر کمیشنڈ آفسروں میں ہوتا تھا۔

chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj arrival6


عبد الواحد خان نے ابتدائی تعلیم آرمی پبلک سکول سے اور میٹرک آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال سے پاس کیا تھا۔ تعلیمی کیئرئر میں واحد خان نے ہمیشہ نمایاں نمبروں سے پاس کیا اور اکثر سکالرشپ لیتا رہا ۔ یہاں تک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی اسکالرشپ پر اکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل چکا تھا ۔ جہاں نمایاں پوزیشن لینے اور انکی بہترین کارکردگی پر پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری کیلئے افراور داخلہ مل چکی ہے ۔

chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj
wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj
chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj arrival4
subidar major abdul hameed khan
chitraltimes abdul wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj arrival3
wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj6
wahid khan phd schlor yarkhoon mastuj7
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
49545

اکسفورڈ یونیورسٹی سے پہلا چترالی پی-ایچ-ڈی کریں گے

اکسفورڈ: یارخون میراگرام نمبر ۲ کے دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد خان کو اکسفورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ مل گیا ہے۔ وہ آئی آئی ایس کی طرف سے دیے گئے اسکالرشپ سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں جغرافیہ اور ماحولیات 
میں اپنا پی-ایچ-ڈی کریں گے۔

چترال سے اس سے پہلے کسی نے اکسفورڈ یونیورسٹی سے پی-ایچ-ڈی نہیں کیا ہے اور یہ پورے چترال کیلئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہزاروں لوگوں میں سے ایک چترالی طالب علم کا دنیا کے بہترین یونیورسٹی میں پی-ایچ-ڈی میں داخلہ ہوا ہے۔ عبدالواحد نے چترال ٹایمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تحقیق کا عنوان چترال میں شمولیات اور ان سے لوگوں اور قدرت کا تعلق اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ہے۔ وہ ڈاکٹر ایریل اہیرن اور ڈاکٹر ابرار چودھری کے زیر نگرانی پی-ایچ-ڈی کریں گے۔

عبدالواحد نے کہا کے وہ اس کامیابی کو اپنی والدہ اور مرحوم والد صوبیدار میجر عبدالحمید خان کے نام کرنا چاہیں گے جنہوں نے بہت مشکل حالات میں انہیں تعلیم کیلئے پہلے آرمی پبلک سکول دروش اور پھر آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول بھیجا۔ انہوں نے اپنے بھائی، بہن، رشتہداروں، اساتذہ اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر وقت ان کا خیال رکھا۔

عبدالواحد اس سے پہلے دو مرتبہ تعلیم کے غرض سے مکمل اسکالرشپ پر امریکہ بھی گئے تھے اور اس وقت وہ ائی ایی ایس کی اسکالرشپ پر تین سال سے لندن میں ہیں اور فی الوقت اکسفورڈ یونیورسٹی سے ہی ماحولیات اور قدرت کے مطالعے میں ماسٹر کر رہے ہیں۔

عبدالواحد خان کا کہنا ہے کہ “یارخون جیسے علاقے سے اکسفورڑ پہنچنا آج بھی ایک خواب لگ رہا ہے لیکن آج کل کے بدلتے ہوئے حالات میں محنت اور لوگوں کے پیار سے کوئی بھی منزل کسی کیلئے بھی نا ممکن نہیں ہے۔ میں آئی آئی ایس کا مشکور ہوں کہ مجھے آج اتنے فراغ دل اسکالشپ پہ پڑھنے کا موقعہ مل رہا ہے”۔

عبدالواحد کا خواب ہے کہ چترال سے زیادہ زیادہ لوگ دنیا کے بڑے یونیورسٹیوں میں جایئں کیونکہ ہم میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے صرف وصائل کی کمی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان قیادت میں آئیں اور چترال کیلیے کام کریں اور اپنے مسائل کو حل کرنے میں حکومت کو احساس دلایں کہ ہم بھی اس ملک کا حصہ ہیں۔ واحد خان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کے چترال ایکیڈمکس، چترال ہیریٹیچ اینڈ انوارنمنٹل سوسایٹی، یارخون آیریا رورل ڈیولپمنڈ ارگینائزشن اور لوک ووکل جیسے تنظیمات کے بانی ہیں اور مختلف طریقوں سے چترال کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ہماری طرف سے عبدالواحد خان، ان کے خاندان والوں اور پورے چترال کو اس کامیابی پر مبارک ہو۔

Posted in تازہ ترینTagged , , , , ,
48857