Chitral Times

اپر چترال کی ٹھیکہ داروں کا تمام ٹینڈروں کا بائیکاٹ اور جاری اسکیموں کو بند کرنیکا فیصلہ 

Posted on

اپر چترال کی ٹھیکہ داروں کا تمام ٹینڈروں کا بائیکاٹ اور جاری اسکیموں کو بند کرنیکا فیصلہ

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) اپر چترال کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کا ایک اھم میٹنگ زیر صدارت اسمار خان آج بونی میں منعقد ہوئی ۔۔ میٹنگ میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
مہنگائی کے نتیجے میں ٹھیکدار برادری کو ہونے والے مشکلات پہ تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اپر چترال کنسٹرکشن ایسوسی ایشن نے ( آل پاکستان کنسٹرکشن ایسوسی ایشن ) سے اتفاق کرتے ہوئے آئیندہ ہونے والے تمام ٹینڈرز کا بائیکاٹ اور انگوئینگ کام بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

میٹنگ میں قرارداد پاس کی گئی جب تک تمام ڈپارٹمنٹ ٹھیکیداروں کو موجودہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے “اسکیلیشن” نہیں دیتا کسی بھی پروجیکٹ پر کام نہیں ہوگا ۔ تمام ڈپارٹمنٹ سے یہ بھی گزارش کی گئ کہ ” ہوائی ٹینڈرز کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے فوراً بند کیا جائے ۔ جبکہ کنسٹرکشن میٹریل ، سیمنٹ ، سریہ ، اور دوسرے تمام میٹریل کی قیمت ڈبل ہو چکی ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63386