Chitral Times

اپر چترال میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر آج ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ بار بار سمجھانے اور ہدایات کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد کاروباری حضرات کو جرمانہ کیا گیا۔ انہں اگاہ کیا گیا کہ آیندہ مذید غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں ان کے کاروباری مراکز سیل کردیے جائیں گے۔ مذید انہوں نے قصاب خانوں اور پولٹری فروشوں کا بھی دورہ کیا اور گوشت اور مرغی کا ریٹ چیک کیا اور ساتھ ساتھ وزن بھی چیک کئے۔

ac Saqlain saleem inspected bazar booni
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42574