Chitral Times

اپر چترال میں سیلاب کی زد میں ایک درجن سے زیادہ رہایشی مکانات منہدم ، متعدد کو جذوی نقصان، پینے کی پانی ناپید

اپر چترال میں سیلاب کی زد میں ایک درجن سے زیادہ رہایشی مکانات منہدم ، متعدد کو جذوی نقصان، پینے کی پانی ناپید

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر اور مضافات میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر سیلاب آیا ، اپر چترال کے علاقہ کھوژ میں سیلاب کے زد میں اکر 18رہائشی مکانات ملبے تلے دب گئے، متعدد کے اندر پانی داخل، مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔، کھڑی فصلیں، ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیموں کو شدید نقصان پہنچا، رابط سڑکیں اور متعدد پل دریا برد ہوگیے ہیں ، درجنوں مال مویشی ملبے تلے دب گیے ہیں۔ لوئیر چترال میں گزشتہ رات سیلاب کی زد میں اکر جان بحق ہونے والے چار افراد کو ابائی قبرستان شیشی کوہ میں سپردِ خاک کردیا گیا

اسی طرح مستوج، چوئنچ، بریپ، دیوانگول، برنس، ریشن ودیگر علاقوں میں سیلاب آنے سے ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیمیں متاثر ہوگئے ہیں۔ رابط سڑکیں اور پل دریا برد ہونے سے امدورفت معطل ہے۔ ملبے تلے دب کر سیب کے باغات اور مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابنوشی کی اسکیمیں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے مستوج، کھوژ، بریپ، ودیگر علاقوں میں پینے کی پانی ناپید ہوچکی ہے۔اسی طرح لویر چترال کے علاقہ برنس نالہ میں بھی سیلاب انے سے پل ٹوٹ گیا ہے۔ اور چالیس سے زیادہ گھرانے محصور ہوگیے ہیں۔
علاقے کے عوام ابپاشی اور ابنوشی کی اسکیمیں فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

دریں اثنا جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلیوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور سیلابی ریلیوں کی زد میں آکر جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے مرکزی وصوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلاتاخیر مرکزی وصوبائی حکومتیں متاثرین کو امداد پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ سیلابوں نے دونوں اضلاع کو شدید متاثر کر چکا ہے۔ سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں، درجنوں افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے خاص کر علاقہ شیشی کوہ میں جو تباہی ہوئی ہے وہ انتہائی دلخراش ہے۔ کئے دیہات کو دریائے چترال کی طعیناتی کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ ریش گاؤں نصف دریا برد ہوچکا ہے۔ بقایا آبادی بھی خطرے میں ہے۔ اسی طرح برنس، ایون، سرخوژ، کہوژ، کارگین اور دیگر علاقے بھی اس وقت دریائے چترال کی طغیاتی کی زد میں ہیں۔ انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق ضلع چترال لوئر و ضلع چترال اپر کے لیے فوری طورپر مالی امداد کا اعلان کریں اور جاں بحق افراد کے وارثین کو بلاتاخیر خصوصی پیکج دیں۔

chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 1q chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 1 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 2 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 3 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 4 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 4 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 1 chitraltimes khuzh mastuj flood hit houses 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64873